برطانیہ میں پاکستان کے ہائی کمشنر سید ابن عباس کی برطانیہ کے خارجہ امور اور دولت مشترکہ آفس کے وزیرمملکت مارک فیلڈ سے ملاقات،لندن میں پاکستان مخالف مہم کے حوالے سے پاکستان کے شدید تحفظات سے آگاہ کیا

جمعرات 7 دسمبر 2017 23:30

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 دسمبر2017ء) برطانیہ میں پاکستان کے ہائی کمشنر سید ابن عباس نے برطانیہ کے خارجہ اور دولت مشترکہ آفس کے وزیرمملکت مارک فیلڈ سے ملاقات کی اور انہیںلندن میں پاکستان مخالف مہم کے حوالے سے پاکستان کے شدید تحفظات سے آگاہ کیا لندن سے جمعرات کو موصول ہونے والے بیان کے مطابق ہائی کمشنر نے زور دیا کہ برطانوی حکومت اپنی سرزمین پر پاکستان مخالف سرگرمیوں کا نوٹس لے پاکستانی ہائی کمشنر نے پاکستان کیخلاف مہم کیلئے فنڈنگ کے ذرائع کی تحقیقات پر بھی زور دیا۔

(جاری ہے)

برطانوی وزیر نے کہا کہ اس بارے میں پاکستان کی تشویش سے پوری طرح آگاہ ہیں۔ انہوں نے یقین دلایا کہ وہ برطانیہ کے متعلقہ محکموں کے ساتھ معاملہ اٹھائیں گے۔

متعلقہ عنوان :