امریکی صدر کی طرف سے بیت المقد س کو اسرائیلی دارالحکومت تسلیم کرنے کا فیصلے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں ،تمام اسلامی ممالک امریکہ کے خلاف اٹھ کھڑے ہوں ،11اور 12دسمبر کو کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں احتجاجی مظاہرے ہونگے،عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر اصغر خان اچکزئی کا پریس کانفرنس سے خطاب

جمعرات 7 دسمبر 2017 23:20

ْ کوئٹہ ۔07دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 دسمبر2017ء) عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر اصغر خان اچکزئی نے کہا کہ امریکی صدر کی طرف سے بیت المقد س کو اسرائیلی دارالحکومت کرنے کا فیصلے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں تمام اسلامی ممالک امریکہ کے خلاف اٹھ کھڑے ہوں ،11اور 12دسمبر کو کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں احتجاجی مظاہرے ہونگے،ان خیالات کااظہارانہوں نے جمعرات کو پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا،اے این پی کے صوبائی صدر اصغر خان اچکزئی نے کہا کہ امریکی صدرکی جانب سے بیت المقدس کو اسرائیلی دارالحکومت تسلیم کرنے کا فیصلہ مسلمانوں کے زخمو ں پر نمک پاشی کے مترادف ہے عوامی نیشنل پارٹی امریکی صدر کے اس فیصلے کے خلاف 11اور 12دسمبر کو کوئٹہ سمیت صوبے بھر میں احتجاجی مظاہرے کرے گی اور مظلوم فلسطین عوام سے اظہار یکجہتی کرینگے ،انہوں نے اسلامی ممالک تنظیم او،آئی ،سی کو فوری طور پر اجلاس بلا کر فیصلہ کرنا چاہیے ،انہوں نے کہا کہ باچا خان نے پہلے ہی کہاتھا کہ امریکہ اسرائیل کے ذریعے مسلمان ممالک کے خلاف سازشوں میں مصروف ہے اب بھی وقت ہے کہ امریکی فیصلے کے خلاف دنیا بھر کے مسلمان متحد ہوکر امریکی صدر کومجبور کرے تاکہ وہ اپنا فیصلہ واپس لے ،ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ عوامی نیشنل پارٹی ملکی سطح پر بھی جلد احتجاج کا اعلان کرے گی ،انہوں نے کہا کہ ملک کے تمام سیاسی جماعتوں کو چاہیے کہ وہ متحد ہوکر امریکی صدر کے فیصلے کے خلاف اور مظلوم فلسطینیوں کے حق میں آواز بلند کرے ۔