رکن صوبائی اسمبلی سید لیاقت آغاکے جواں سال فرزند پستول صاف کرتے ہوئے اتفاقی گولی لگنے سے جاںبحق

جمعرات 7 دسمبر 2017 23:20

کوئٹہ ۔07دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 دسمبر2017ء) پشتونخوامیپ کے رہنماء رکن صوبائی اسمبلی سید لیاقت آغاکے جواں سال فرزند سید جعفر علی آغا پسٹل صاف کرتے ہوئے اتفاقی گولی لگنے سے شدید زخمی ہوگئے جو بعد میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہسپتا ل میں چل بسے ،دریں اثناء وزیر اعلی نواب ثناء اللہ زہری ، سنیٹر محمد عثمان خان کاکڑ ، صوبائی وزراء عبدالرحیم زیارتوال ، ڈاکٹر حامد اچکزئی ، سردار رضا محمد بڑیچ، عبید اللہ جان بابت ، اراکین اسمبلی نصراللہ خان زیرے ، عاصم کرد گیلو ، ولیم جان برکت ، ڈسٹرکٹ چیئرمین محمد عیسیٰ روشان ، ڈپٹی چیئرمین صورت خان کاکڑ ، عبدالحق خان سمیت پارٹی کے رہنمائوں وکارکنوں اور بڑی تعداد میں عزیز واقرباء ،لوگ ان کے گھر پہنچے اور ایم پی اے سید لیاقت آغا سے انکے جواں سال فرزند کی اچانک موت پردلی ہمدردی و تعزیت کا اظہار کیا ۔

متعلقہ عنوان :