دشت کے علاقے میں ٹریفک حادثہ2 افرادجاںبحق، 5 زخمی

جمعرات 7 دسمبر 2017 23:20

کوئٹہ ۔07دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 دسمبر2017ء) دشت کے علاقے میں ٹریفک حادثے میں دو افراد جاںبحق جبکہ 5افراد زخمی ہوگئے،لیویز کے مطابق جمعرات کو دشت کے علاقے تیرہ میل کے قریب دو کاروں میں تصادم کے نتیجے میں گل محمد اور سعید اللہ موقع پر ہی جاںبحق جبکہ زخمیوں میں ندیم،امان اللہ ،نوراحمد،عبدالرحمان ،محمد لقمان اور معشوق علی شامل ہیں ،زخمیوں کو فوری طور پر سول ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں انہیں طبی امداد دی جارہی ہے جبکہ ضروری کارروائی کے بعد لاشیں ورثاء کے حوالے کردی گئی ۔

متعلقہ عنوان :