امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرنے کے فیصلے سے کشیدگی اور تصادم بڑھے گا،ڈپٹی چیئرمین سینیٹ وجمعیت علماء اسلام کے مرکزی جنرل سیکرٹری مولانا عبدالغفور حیدری کی کوئٹہ میں صحافیوں سے گفتگو

جمعرات 7 دسمبر 2017 23:20

کوئٹہ ۔07دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 دسمبر2017ء) ڈپٹی چیئرمین سینیٹ وجمعیت علماء اسلام کے مرکزی جنرل سیکرٹری مولانا عبدالغفور حیدری نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرنے کے فیصلے کو شرمناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کے اس اقدام سے کشیدگی اور تصادم بڑھے گا جو پوری دنیا کے امن کو متاثر کرے گا،ان خیالات کا اظہارا نہوں نے جمعرات کو صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا،مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا کہ اس مسئلے پر تمام اسلامی ممالک کے سربراہان کو مل بیٹھ کر موثر حکمت عملی وضع کرنی ہوگی،جمعیت علماء اسلام ڈونلڈ ٹرمپ کے مقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت بنانے کے فیصلے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے مسترد کرتی ہے،بیت المقدس مسلمانوں کا قبلہ اول ہے اور مسلم ممالک کے سربراہان مملکت کو امریکی صدر کے بیان کے بعد بیٹھ کر مشترکہ حکمت عملی وضع کرناہوگا۔