وزیر اعلی پنجاب کی ہدایت پر ضلع میں ہیلتھ کنونشن کی تقریبات جاری

جمعرات 7 دسمبر 2017 23:13

وزیر اعلی پنجاب کی ہدایت پر ضلع میں ہیلتھ کنونشن کی تقریبات جاری
فیصل آباد۔7 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 دسمبر2017ء) وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف کی ہدایت پر ضلع میں ہیلتھ کنونشن کی تقریبات جاری ہیں ،اس ضمن میں گزشتہ روز بنیادی مراکز صحت چک نمبر 189 ر ب ‘ 73 گ ب ‘ 427 گ ب ‘ 198 گ ب اور 198 ر ب میں ہیلتھ میلے کا انعقاد کیا گیا جس میں ارکان اسمبلی کے علاوہ محکمہ صحت کے افسران نے شرکاء کو صحت کے شعبہ میں حکومتی اقدامات کے بارے میں بریفنگ دی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ بنیادی مراکز صحت میں مریضوں کو علاج معالجہ کی جدید اور معیاری طبی سہولیات میسر ہیں جبکہ ادویات کی مفت فراہمی کے علاوہ خطیر فنڈز سے مراکز کی اپ گریڈیشن بھی کی گئی ہے ۔ انہوںنے بتایا کہ وزیراعلی پنجاب محمد شہباز شریف نے گزشتہ چار سالوں میں شعبہ صحت کی ترقی کیلئے انقلابی اقدامات اٹھائے ہیںجس کی مثال نہیں ملتی ۔

اس موقع پر آگاہی واک بھی منعقد ہوئی اور ایم پی اے جعفر علی ہوچہ نے حکومت پنجاب کے شعبہ صحت میں کئے گئے اقدامات پر روشنی ڈالی ۔ ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر آصف شہزاد نے بتایا کہ جمعرات 7 دسمبر کو نصرت فتح علی خاں آڈیٹوریم میں مختلف تعلیمی اداروں کے طالب علموں کو ہاتھ دھونے ‘ ڈینگی ‘ پولیو سمیت دیگر بیماریوں سے بچائو کے بارے میں آگاہی دی جائے گی ۔

متعلقہ عنوان :