گورنمنٹ پوسٹ گریجوایٹ کالج جھنگ کے نئے پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر ملا خان حیدری نے اپنے عہدہ کا چارج سنبھال لیا

جمعرات 7 دسمبر 2017 23:11

فیصل آباد۔7 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 دسمبر2017ء) گورنمنٹ پوسٹ گریجوایٹ کالج جھنگ کے نئے پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر ملا خان حیدری نے جمعرات کے روز اپنے عہدہ کا چارج سنبھال کر کام شروع کردیا۔ پروفیسر ڈاکٹر ملا خان حیدری (بی ایس ۔20 ) قبل ازیں بطور پروفیسر ۱ٓف پنجابی گورنمنٹ پوسٹ گریجوایٹ کالج جھنگ اپنے فرائض سر انجام دے رہے تھے۔

ان کے پیش روگورنمنٹ پوسٹ گریجوایٹ کالج جھنگ کے پرنسپل ڈاکٹر محمد عتیق خان شاہد ( بی ایس ۔20 ) پروفیسر ۱ٓف فزکس کو تبدیل کرکے خالی ۱ٓسامی پر پرنسپل گورنمنٹ پوسٹ گریجوایٹ کالج سمن ۱ٓباد فیصل ۱ٓباد تعینات کردیا گیا ہے۔ اس سلسلہ میں گزشتہ روز سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب لاہور کے سیکشن اسٹیبلشمنٹ I کی جانب سے باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کیا گیا تھا۔

(جاری ہے)

پروفیسر ڈاکٹر ملا خان حیدری پرنسپل گورنمنٹ پوسٹ گریجوایٹ کالج جھنگ قبل ازیں ڈائریکٹر کالجز سرگودھا ڈویژن تعینات رہنے سمیت کئی دیگر اہم عہدوں پر بھی فرائض سر انجام دے چکے ہیں۔موصوف کا شمار پنجاب کے ممتاز ماہرین تعلیم میں ہوتا ہے۔دریں اثناء جھنگ کے مختلف مکاتب فکر کی اہم شخصیات نے پروفیسر ڈاکٹر ملا خان حیدری کی بطور پرنسپل گورنمنٹ پوسٹ گریجوایٹ کالج جھنگ تقرری کا خیر مقدم کیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :