صوبائی وزیر ایس اینڈ جی اے ڈی نواب محمد خان شاہوانی سے وفد کی ملاقات

جمعرات 7 دسمبر 2017 23:11

کوئٹہ ۔07دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 دسمبر2017ء)چیف آف بیرک و صوبائی وزیر ایس اینڈ جی اے ڈی نواب محمد خان شاہوانی نے قبائلی رہنما حاجی میر داؤد شاہوانی نے ملاقات کی۔

(جاری ہے)

انہوں نے صوبائی وزیر کو اپنے بھرپور تعاون کا یقین دلاتے ہوئے کہا کہ ان کا بھرپور تعاون انہیں حاصل رہے گا اس موقع پر بیرک داؤد شاہوانی، چاکر داؤد شاہوانی ،ناصر شاہوانی اور نذر جان شاہوانی بھی موجود تھے۔

صوبائی وزیر نے وفد سے ب ات چیت کرتے ہوئے کہا کہ انکے دروازے ہر وقت سب کیلئے کھلے ہیںانہوںنے کہاکہ بلوچستان کی ترقی میں قبائلی جھگڑے اور تنازعات رکاوٹ ہیں جن کے خاتمے کیلئے ہمیں مل جل کر کام کرنا ہوگا اس موقع پر حاجی میر داؤد شاہوانی نے صوبائی وزیر کو میان غنڈی کے دورے کی دعوت دی جس پر صوبائی وزیر نے کہا کہ وہ جلد ہی علاقے کا دورہ کریں گے۔