اساتذہ و دیگر عملے کی حاضری کو ہر صورت یقینی بنانے کیلئے ٹھوس اقدامات اٹھائیں،

ژوب ڈویژن میں تمام ہسپتالوںمیں طبی سہولیات کو یقینی بنانے کیلئے جامعہ پروگرام پر عمل پیرا ہیں، جس میں ڈاکٹرز کی کمی کو پورا کرنے کیلئے پبلک سروس کمیشن کے ذریعے تعیناتیوں کا عمل آخری مراحل میںہے،صوبائی سیکرٹری تعلیم عبدالفتح بھنگر

جمعرات 7 دسمبر 2017 23:11

کوئٹہ ۔07دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 دسمبر2017ء) عدالت عالیہ بلوچستان کے حکم کی روشنی میں ژوب ڈویژن میں صحت اور تعلیم کے شعبوں میںمزید بہتری لانے سے متعلق محکمہ تعلیم ا ور ژوب ڈویژن کی انتظامیہ کا مشترکہ اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں سیکرٹری تعلیم عبدالفتح بھنگر ، سیکرٹری صحت جاوید انور شاہوانی، کمشنر ژوب ڈویژن ڈاکٹر سیف الرحمن اور ڈپٹی کمشنر پی پی پی ایچ آئی بلوچستان کے چیف آپریٹنگ آفیسر حاجی امین رئیسانی کے علاوہ محکمہ تعلیم کے متعلقہ حکام نے شرکت کی۔

اجلاس میں کمشنر ژوب ڈویژن ڈاکٹر سیف الرحمن نے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ ژوب ڈویژن میں محکمہ صحت اور تعلیم شعبوں پر خصوصی توجہ دی جارہی ہے تاکہ ان بنیادی سہولیات سے عوام کو زیدہ سے زیادہ مستفید کیا جاسکے۔

(جاری ہے)

جبکہ ڈویژن میں محکمہ صحت کی صورتحال کو مزیدچ بہتر بنانے کیلئے ضروری ہے کہ ڈاکٹرز کی کمی کو پورا کیا جائے۔ ادویات کا کوٹہ بڑھایا جائے اور کمیونٹی ڈویلپمنٹ کے فنڈز میں اضافہ کرکے سول ڈیزی ہسپتالوں کی حالت زار کو مزید بہتر بنایا جائے۔

علاوہ ازیں ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسران نے لورالائی ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹر ہسپتال میں بجلی کی بلا تعطل فراہمی کیونکہ آنے والے وقتوںمیں لورالائی میڈیکل کالج کے مکمل فنکشنل ہونے کے بعد یہ ٹیچنگ ہسپتال ہوگا جس میں بجلی کی بلا تعطل فراہمی انتہائی ضروری ہے جبکہ کمشنر ژوب ڈویژن نے ڈویژن میں تعلیم کے شعبے کی بہتری کیلئے اٹھائے جانے والے اقدامات سے متعلق اجلاس کو تفصیلی بریفنگ دی۔

اجلاس میںسیکرٹری تعلیم عبدالفتح بھنگر نے بتایا کہ میں ایک سے پندرہ سکیل کے ملازمین کے کیسز کو کمشنر و ضلعی سطح پر اختیارات تفویض کئے گئے ہیں ژوب ڈویژن کے سکولوں کے حالت زار کو بہتر بنانے کیلئے جو بھی بنیادی ضروریات و وسائل کی ضرورت ہوگی انہیں سمری کے ذریعے اعلیٰ حکام کی منظوری کیلئے بھجوایا جائے گا۔ انہوں نے ضلعی انتظامیہ کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ اساتذہ و دیگر عملے کی حاضری کو ہر صورت یقینی بنانے کیلئے ٹھوس اقدامات اٹھائیں۔

اجلاس میںسیکرٹری صحت جاوید انور شاہوانی نے کہا کہ ژوب ڈویژن میں تمام ہسپتالوںمیں طبی سہولیات کو یقینی بنانے کیلئے جامعہ پروگرام پر عمل پیرا ہیں جس میں ڈاکٹرز کی کمی کو پورا کرنے کیلئے پبلک سروس کمیشن کے ذریعے تعیناتیوں کا عمل آخری مراحل میںہے اسی طرح لورالائی و صوبے میں قائم دیگر دو نئے میڈیکل کالجز جھالاوان و مکران کیلئے تدریسی عمل بہت جلد محکمہ صحت کو جوائن کرلیں گے۔

بجلی کی بلا تعطل فراہمی کیلئے ژوب ڈویژن کے متعلقہ حکام ایک سمری کے ذریعے محکمہ صحت کو اس کے تخمینہ و لاگت کے بارے میںآگاہ کریں تاکہ اعلیٰ حکام سے منظوری لے کر اس پر کام کا آغازکردیا جائے انہوںنے بتایا کہ محکمہ صحت پی پی ایچ آئی بلوچستان کے توسط سے بی ایچ یوز کی استعداد کار بڑھانے کے حوالے سے کام کررہی ہے۔ جبکہ ہسپتالوںمیں ادویات کی فراہمی کیلئے متعلقہ اضلاع کے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسران کو اختیارات تفویض کرددیئے گئے ہیںجس سے وہ اپنے مطلوبہ مقاصد کیلئے ادویات خرید سکیں گے۔

جبکہ ہسپتالوںمیںمشینری بھی بہت جلد مہیا کردی جائے گی اس کے علاوہ دیگر جو بھی مسائل ہیں محکمہ ہذا کو آگاہ کردیا جائے ان پر عملدرامد کیا جائے گا۔انہوںنے مانیٹرنگ کے موثرنظام پر ز ور دیا اور بتایا کہ ایک نئے خودکار طریقہ کے تحت ضلعی صحت آفیسران پابند ہوں گے کہ وہ ہر مہینے اپنے ورک پلان سیکرٹری سے شیئر کریں ۔

متعلقہ عنوان :