وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری کا رکن صوبائی اسمبلی سید لیاقت آغاکے صاحبزادے کی ناگہانی وفات پر افسوس کااظہار

جمعرات 7 دسمبر 2017 23:11

وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری کا رکن صوبائی اسمبلی سید ..
کوئٹہ ۔07دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 دسمبر2017ء) وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری جمعرات کے روز رکن صوبائی اسمبلی سید لیاقت آغا کی رہائش گاہ پر گئے اور ان سے ان کے صاحبزادے سید جعفر شاہ کی ناگہانی وفات پر افسوس اور تعزیت کا اظہار کیا، وزیراعلیٰ نے کہا کہ انہیں اس افسوسناک واقعہ کا جان کر دلی صدمہ پہنچا ہے اور وہ دکھ کی اس گھڑی میں سوگوار خاندان کے ساتھ ہیں، رکن صوبائی اسمبلی سید لیاقت آغا نے وزیراعلیٰ کی آمد پر ان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ان کی آمد سے انہیں حوصلہ ملا ہے، صوبائی وزراء ڈاکٹر حامد خان اچکزئی، عبدالرحیم زیارتوال، عبیداللہ بابت، سردار رضا محمد بڑیچ، اراکین اسمبلی میر عاصم کرد گیلو، نصر اللہ زیرے ، ولیم برکت اور سینیٹر عثمان خان کاکڑ بھی اس موقع پرموجود تھے، دریں اثناء وزیراعلیٰ نے اپنے ایک تعزیتی بیان میں رکن صوبائی اسمبلی سید لیاقت آغا کے صاحبزادے کی وفات پر دلی رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی مغفرت اور سوگوار خاندان کے لیے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔