سبی میں ووٹرز ڈے کے حوالے سے ریلی وسمینارز کا انعقاد

،ووٹ قومی امانت ہے،خواتین ووٹرز شرکت کو یقینی بنایاجائے،اسسٹنٹ کمشنر رحمت اللہ گشکوری ودیگر کا سمینارسے خطاب

جمعرات 7 دسمبر 2017 23:11

سبی ۔07دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 دسمبر2017ء) الیکشن کمیشن آف پاکستان ضلع سبی کے زیر اہتمام ووٹ کی اہمیت و افادیت کے حوالے سے ووٹر قومی ڈئے کے موقع پر ریلی و سیمینار منعقد،سینکڑوں طلباء اورسیاسی جماعتوں سماجی تنظیموں،سول سوسائٹی کے نمائندوں کی شرکت،عام انتخابات میں پولنگ اسٹیشن واسٹاف میں اضافہ کیا جائے،ووٹ کی اہمیت کا جانتے ہوئے اسے امین و صادق کے حوالے کیا جائے،قومی امانت میںخیانت کے باعث معاشرئے میں کرپشن ناسور کی طرح جڑیں مضبوط کرتی جارہی ہے ،مثبت تبدیلی کے لیے جمہوری عمل میں خواتین کی شرکت کو یقینی بنانا پڑئے گا ،اسسٹنٹ کمشنر رحمت اللہ گشکوری،ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر احسن رضا،میونسپل وائس چیئرمین حاجی حیات رند و دیگر کا سیمینار میں خطاب،تفصیلات کے مطابق ووٹ کے قومی دن کی مناسبت سے سبی میں ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر احسن رضا کی سربراہی میں آگاہی مہم ریلی جی پی او چوک سے نکالی گئی جو مختلف شاہراہوں سے ہوتی ہوئی ڈسٹرکٹ الیکشن کمیشن آفس پر اختتام پذیر ہوئی ،ریلی میں شرکاء نے ہاتھوں میں پینا فلیکس اور پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جبکہ ڈسٹرکٹ الیکشن کمیشن آفس میں ووٹ کی اہمیت و افادیت کے عنوان پر سیمینار بھی منعقدہوا ،سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر احسن رضا،اسسٹنٹ کمشنر میر رحمت اللہ گشکوری،میونسپل وائس چیئرمین حاجی محمد دائود رند،اسسٹنٹ ڈویژنل ڈائریکٹر ایجوکیشن حاجی محمد بخش چانڈیو،سابق ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسر ایجوکیشن جان محمد خجک،جمعیت علماء اسلام کے ضلعی امیر مولانا عطاء اللہ بنگلزئی ،رسالدار لیویز فورس میر شہباز خان باروزئی،بی این پی عوامی کے رہنماء جلال بلوچ ایڈوکیٹ،سردازادہ میر ابراہیم خان بار وزئی،میر حبیب الرحمن رند ،حاکم علی ،آفتاب علی و دیگر نے ووٹ کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ ووٹ ہی وہ طاقت ہے جس کے ذریعے ہم اپنے بہتر مستقبل کا تعین کرسکتے ہیں اور اپنے آنے والی نئی نسلوں کے مستقبل کو محفوظ بنا سکتے ہیں انہوں نے کہا کہ جمہوریت کے استحکام اور پائیدار ترقی کے خواب کو شرمندہ تعبیر بنانے کے لیے ووٹ کے بارئے میں عام شہریوں تک اس کی اہمیت و افادیت کے بارئے میں شعور و آگاہی پہنچانا ہوگی انہوں نے کہا کہ ووٹ ایک قومی امانت ہے لیکن بدقسمتی کے ساتھ ہمارئے معاشرے میں مذہب اور قوم پرستی اور رواداری کی بنیاد پر اس قومی امانت میں خیانت کی جارہی ہے جس کی وجہ سے معاشرئے میں نہ ختم ہونے والی کرپشن نے اپنی جڑیں مضبوط بنا لی ہیں جس سے غریب عوام کا استحصال ہو رہا ہے انہوں نے کہا کہ استحصال زدہ معاشرئے کے خاتمہ کے لیے ووٹ کا اندراج وقت کی اہم ضرورت ہے جبکہ جمہوریت کے اس عمل میں آبادی کے بہت بڑئے حصے خواتین کو دور رکھنا جمہوری عمل کے منافی ہے مقررین نے مزید کہا کہ جمہوریت کے استحکام کی خاطر خواتین کو ووٹ کے عمل میں برابر کا شریک کرنا ہوگا جبکہ معاشرئے کے ایسے خصوصی افراد (معذور)جنہیں ووٹ ڈالنے میں دقت و مشکلات کا سامناکرنا پڑتا ہے الیکشن کے وقت اس میں کمی لائی جائے بلکہ معذور افراد کے لیے الگ پولنگ بوتھ قائم کیئے جائیں جبکہ ماضی کی نسبت آبادی کی شرح تناسب میں اضافے کو مدنظر رکھتے ہوئے اس مرتبہ عام انتخابات میں پالنگ اسٹیشنز اور عملہ میں بھی اضافہ کیا جائے تاکہ وقت کی کمی کو ختم کرکے ووٹ کے ٹرن آئوٹ میں اضافے کو یقینی بنایا جاسکے انہوں نے کہا کہ دیہی علاقوں میں آج تک کئی ہزاروں افراد ایسے بھی موجود ہیں جن کے تاحال قومی شناختی کارڈ تک نہیں بن پائے ہیں جس کی وجہ سے ان کا ووٹ درج ہونے میں قانونی پیچیدگیاں حائل ہیں نادار کو چاہیے کہ وہ دیہی علاقوں میں موبائل گاڑی لے جاکر 18سال کی عمر کے افراد کے قومی شناختی کارڈ بنائے تاکہ 18سال سے زائد عمر کے افراد اپنا قومی حق رائے دہی استعمال کرنے کا حامل بن سکے ،مقررین نے شرکاء پر زور دیتے ہوئے کہا کہوہ ملک کو جمہوریت اور ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کے لیے الیکشن کمیشن سے تعاون کو ممکن بنائیں اور ووٹ کی اہمیت و افادیت کے حوالے سے گھرگھر گائوں گائوں قریہ قریہ عوام میں شعور و آگاہی اجاگر کریں۔

متعلقہ عنوان :