سی ڈی اے کا تجاوزات اور غیر قانونی تعمیرات کے خلاف آپریشن،جلد پورے شہر سے تجاوزات اورغیر قانونی تعمیرات کا خاتمہ کردیا جائے گا،فیصل نعیم

جمعرات 7 دسمبر 2017 23:01

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 دسمبر2017ء) وفاقی ترقیاتی ادارہ (سی ڈی اے ) کے شعبہ بلڈنگ کنٹرول (بی سی ایس )ون کا تجاوزات اور غیر قانونی تعمیرات کے خلاف آپریشن، بلیوایریا میں آپریشن کے دوران ایک ہوٹل( ریڈی سن) کو سی ڈی اے سے منظوری کے بغیر کمرشل عمارت سے ہوٹل میں تبدیل کرنے پرسیل جبکہ کلثوم انٹرنیشنل ہسپتال میں جاری غیر قانونی تعمیرات کو روک دیااورایک پلازے کے ٹاپ فلور پر غیرقانونی طور پرتعمیر شدہ اضافی کمرے مسمارکردئیے گئے،ڈائریکٹر بی سی ایس (ون )فیصل نعیم کا کہنا ہے کہ تجاوزات اورغیر قانونی تعمیرات کو اب کوئی چھوٹ نہیں دی جائے گی۔

سی ڈی اے کے شعبہ بلڈنگ کنٹرول سیکشن (بی سی ایس)ون نے گزشتہ روز بلیوایریا میں ا?پریشن کیا اوراس دوران ایک ہوٹل ریڈی سن کو سی ڈی اے سے منظورشدہ لے آ ئوٹ پلان کوازخود تبدیل کرتے ہوئے کمرشل عمارت کو ہوٹل میں تبدیل کرنے پر سیل کردیا ہے جبکہ اسی دوران ایک اورعمارت جو کہ پلاٹ نمبر35پرقائم ہے اس عمارت کے ٹاپ فلور پر سی ڈی اے سے منظوری لئے بغیر ہی مزید کمروں کی تعمیر کا کام جاری تھا بی سی ایس نے کارروائی کرتے ہوئے ٹاپ فلور پر تعمیر شدہ اضافی 4کمروں کو مسمارکردیا، جبکہ کلثوم انٹرنیشنل ہسپتال کے 4فلور پر سی ڈی اے سے منظوری لئے بغیر ہی فلور کے نقشے میں تبدیلی کرتے ہوئے کی جانے والی مزید تعمیرات کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے فوری طور پر کام رکوا دیا ہے۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے شعبہ بی سی ایس ون کے ڈائریکٹر فیصل نعیم نے کہا ہے کہ تجاوزات اورغیر قانونی تعمیرات نے شہر کا حلیہ بگاڑ دیا ہے اب ان غیر قانونی تعمیرات کے خلاف عدم برداشت کی پالسی اپنائی گئی ہے جلد ہی پورے شہر سے تجاوزات اورغیر قانونی تعمیرات کا خاتمہ کردیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :