امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیلی دارالحکومت تسلیم کرنے کے بیان کے خلاف خبیب فائونڈیشن کے زیراہتمام احتجاجی مظاہرہ

جمعرات 7 دسمبر 2017 23:01

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 دسمبر2017ء) خبیب فائونڈیشن کے زیراہتمام امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمنپ کے مقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیلی دارالحکومت تسلیم کرنے کے بیان کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ مظاہرہ کی قیادت فائونڈیشن کے چیئرمین ندیم احمد خان کررہے تھے۔

(جاری ہے)

جمعرات کو یہاں نیشنل پریس کلب کے باہر مظاہرے میں تاجروں، وکلاء، سول سوسائٹی کے اراکین اور مزدور قائدین نے شرکت کی اور امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ کی مسلم امہ کیخلاف پہلے دن سے پالیسیوں اور حالیہ بیان کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور مطالبہ کیا کہ مسلم امہ بالخصوص اور دیگر غیر مسلم ممالک کو بالعموم امریکی صدرکی پالیسیوں کیخلاف آواز بلند کرنی چاہئے تاکہ امریکہ کو فلسطینی ریاست پر اسرائیلی ناجائز جارحیت بند ہوسکے۔

مظاہرین نے کہا کہ مقبوضہ بیت المقدس مسلمانوں کا قبلہ اول ہے اور اسکے ساتھ ساتھ مسیحی برادری اور یہودیوں کے لئے بھی مقدس ہے اسلئے بیت المقدس کی توہین کسی کیلئے بھی قابل قبول نہیں۔ مظاہرین نے ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف اور فلسطینی عوام سے یکجہتی اور بیت المقدس کی واگزاری کے حق میں نعرے بازی کی۔

متعلقہ عنوان :