طاہرالقادری اور زرداری کے دھرنے دھرے رہ جائیں گے،زعیم قادری
تازہ ترین : 1
طاہرالقادری اور زرداری کے دھرنے دھرے رہ جائیں گے،زعیم قادری

طاہرالقادری اور زرداری کے دھرنے دھرے رہ جائیں گے،زعیم قادری

لاشوں پرسیاست نہیں کرنے دیں گے، ماڈل ٹائون رپورٹ میں شہباز شریف کا نام نہیں ، احمد ملک خان

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 07 دسمبر2017ء) لاشوں پر سیاست نہیں کرنے دیں گے ، سانحہ ماڈل ٹائون رپورٹ میں رپورٹ میں وزیراعلیٰ پنجاب کانام نہیں ہے، طاہرالقادری رپورٹ میں اپنے مطلب کی چیزیں پڑھ رہے ہیں، اہرالقادری اور زرداری کے دھرنے دھرے رہ جائیں گے،سیاسی کزن کچھ دیرصبرکرلیں،(ن)لیگ اصل جماعت ہے۔ جمعرات کے روز سابق صدر آصف علی زرداری اور پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادی کی مشترکہ پریس کانفرنس پر اپنے رد عمل میں ترجمان پنجاب حکومت ملک احمد خان نے کہا ہے کہ ماڈل ٹاؤن رپورٹ پرکسی کواعتراض نہیں ہوناچاہیے، طاہرالقادری رپورٹ میں اپنے مطلب کی چیزیں پڑھ رہے ہیں، رپورٹ میں وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف کا نام نہیں ہے ،لاشوں پرسیاست نہیں کرنے دیں گے، پہلے بھی دھرنے دیکھے ہیں،کچھ نہیں ہوگا۔

دوسری جانب مسلم لیگ ن کے راہنما زعیم قادری نے کہا ہے کہ پنجاب میں ایک ہزارووٹ لینے والے دھرنے کی بات کررہے ہیں،طاہرالقادری اور آصف علی زرداری کے دھرنے دھرے رہ جائیں گے،پیپلزپارٹی والے الیکشن جیتنے کی بات کرکے دل خوش کرلیں،،سیاسی کزن کچھ دیرصبرکرلیں،لیگ اصل جماعت ہے۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 07/12/2017 - 23:00:34

اپنی رائے کا اظہار کریں