مینز ہاکی ورلڈ لیگ، جرمنی اور ارجنٹائن کی ٹیمیں سیمی فائنل میں پہنچ گئیں، ہالینڈ اور انگلینڈ ناکام

جمعرات 7 دسمبر 2017 23:00

مینز ہاکی ورلڈ لیگ، جرمنی اور ارجنٹائن کی ٹیمیں سیمی فائنل میں پہنچ ..
ممبئی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 دسمبر2017ء) مینز ہاکی ورلڈ لیگ میں جرمنی اور ارجنٹائن کی ٹیمیں سیمی فائنل میں پہنچ گئیں، کوارٹر فائنلز میں جرمنی نے ہالینڈ کو کانٹے دار مقابلے کے بعد پنالٹی شوٹ آئوٹ پر زیر کیا جبکہ ارجنٹائن نے انگلینڈ کو شکست دی۔

(جاری ہے)

بھارت میں جاری ایونٹ میں جمعرات کو کھیلے گئے کوارٹر فائنلز میں جرمنی اور ہالینڈ کے درمیان زبردست مقابلہ دیکھنے کو آیا تاہم اعصاب کی جنگ میں قسمت نے جرمنی کا ساتھ دیا اور اس نے ہالینڈ کو پنالٹی شوٹ آئوٹ پر زیر کر کے سیمی فائنل میں جگہ بنائی، مقررہ وقت تک دونوں ٹیموں کے درمیان مقابلہ 3-3 گولز سے برابر تھا تاہم پنالٹی شوٹ آئوٹ پر جرمنی نے ہالینڈ کو 4-3 گولز سے ہرا کر سیمی فائنل میں پہنچنے کا اعزاز حاصل کیا، ایک اور کوارٹر فائنل میں ارجنٹائن نے انگلینڈ کو زبردست مقابلے کے بعد 3-2 گولز سے ہرا کر سیمی فائنل تک رسائی حاصل کی۔

متعلقہ عنوان :