آئی سی سی اینٹی ڈوپنگ قوانین کی خلاف وزری، افغانستانی کرکٹر محمد شہزاد کو ایک سال پابندی کا سامنا

جمعرات 7 دسمبر 2017 22:53

آئی سی سی اینٹی ڈوپنگ قوانین کی خلاف وزری، افغانستانی کرکٹر محمد شہزاد ..
دبئی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 دسمبر2017ء) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے آئی سی سی اینٹی ڈوپنگ قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر افغانستان کے وکٹ کیپر بلے باز محمد شہزاد پر ایک سال کی پابندی عائد کر دی، پابندی کا اطلاق 17 جنوری 2017ء سے 17 جنوری 2018ء تک ہے، شہزاد نے رواں سال جنوری سے مارچ کے درمیان جتنے میچز کھیلے انہیں ان کے ریکارڈز سے نکال دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

رواں برس شہزاد کا ڈوپ ٹیسٹ مثبت آیا تھا، ان کے نمونوں میں ممنوعہ ادویات پائی گئی تھیں، شہزاد وزن کم کرنے کیلئے دوا استعمال کر رہے تھے جس کے باعث ان کا ڈوپ ٹیسٹ مثبت آیا تھا، آئی سی سی نے 26 اپریل کو انہیں عبوری طور پر معطل کر دیا تھا اور 28 جون کو شہزاد نے خود بھی اپنے جرم کا اعتراف کیا تھا۔ جمعرات کو آئی سی سی کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق شہزاد آئی سی سی اینٹی ڈوپنگ قوانین کی خلاف ورزی کے مرتکب ٹھہرے ہیں اور انہوں نے خود بھی قوانین کی خلاف ورزی کو تسلیم کیا اسلئے ان پر ایک سال کی پابندی عائد کی گئی ہے، پابندی کا اطلاق 17 جنوری 2017ء سے 17 جنوری 2018ء تک ہے، شہزاد نے جنوری سے مارچ کے دوران جتنے بھی میچز کھیلے انہیں ان کے ریکارڈز سے نکال دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :