تلاش کے باوجود اسحاق ڈار لندن کے ہسپتالوں میں ملے نہیں تھے، شیخ رشید

رانا ثناء اللہ اجرتی قاتل ہے، شریف خاندان کی سیاست آخری سانسیں لے رہی ہے

جمعرات 7 دسمبر 2017 22:53

تلاش کے باوجود اسحاق ڈار لندن کے ہسپتالوں میں ملے نہیں تھے، شیخ رشید
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 دسمبر2017ء) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ لندن میں قیام کے دوران لندن کے تمام ہسپتالوں میں اسحاق ڈار کی تلاش کی تھی لیکن وہ ہسپتالوں سے غائب تھا۔ نواز شریف سے زیادہ دولت وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کرپشن کے ذریعے کمائی ہے اور لندن کے علاوہ دیگر شہروں میں چھپائی ہوئی ہے۔

برطانیہ کے علاوہ دیگر تینوں ملکوں میں شریف خاندان کی کرپشن پر تحقیقات جاری ہیں۔

(جاری ہے)

پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ لندن کے تمام ہسپتالوں میں اسحاق ڈار کو تلاش کرتا رہا ہوں لیکن وہ نہیں ملے نواز شریف کی دماغی صورتحال قابل رحم ہے۔ 300ارب روپے چوری کر کے نواز شریف قومی اداروں پر دباؤ ڈال رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ آصف زرداری اور طاہر القادریکی ملاقات ایک خوشگوار واقعہ ہے۔ رانا ثناء اللہ ایک اجرتی قاتل ہے ۔ شریف خاندان کی سیاست آخری سانسیں لے رہی ہے۔ لندن اب قوم کی لوٹی ہوئی دولت کے مالکان کی آماجگاہ بن چکا ہے۔۔

متعلقہ عنوان :