08 بجلی کے ترسیلی نظام کی اپ گریڈیشن / مینٹینس کے پیش دسمبر کو مختلف علاقوںکی بجلی بند رہے گی

جمعرات 7 دسمبر 2017 22:53

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 دسمبر2017ء) اسلام آباد الیکٹر ک سپلائی کمپنی ( آئیسکو ) کے ترجمان کی جانب سے جاری کردہ ایک اعلامیئہ کے مطابق بجلی کے ترسیلی نظام کی اپ گریڈیشن / مینٹینس کے پیش نظر درج ذیل شیڈول کے مطابق مورخہ08دسمبر کودرج ذیل علاقوںکی بجلی بند رہے گی مورخہ08دسمبر، صبح10:00 بجے تادن 15:00 بجے تک کے آر ایل، فضائیہ، کھنہ II-، نُور محمد ، النور کالونی، تر لائی، کھنہ، سکیم 1- فیڈرز،، صبح07:00 بجے تادن 13:00 بجے تک نمبل فیڈراور گردو نواح کی بجلی بند رہے گی۔

(جاری ہے)

آئیسکو اپنے معزز صارفین سے بجلی کی سپلائی کے دوران پیش آنے والے اس تعطل پر معذرت خواہ ہے۔کام مقررہ وقت سے قبل مکمل ہونے کی صورت میں بجلی کی سپلائی مقررہ وقت سے پہلے بھی بحال کی جاسکتی ہے۔۔

متعلقہ عنوان :