اسلام آباد، ٹیچنگ و نان ٹیچنگ سٹاف کی نمائندہ تنظیموں نے ایسوسی ایشنز کی سرگرمیوں پرحالیہ لگائی جانے والی پابندی کی مذمت

1دسمبرتک احکامات واپس نہ لینے کی صورت میں تعلیمی اداروں کی تالہ بندی کرنے کا عندیہ دے دیا

جمعرات 7 دسمبر 2017 22:53

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 دسمبر2017ء)وفاقی تعلیمی اداروں کے 16000سے زائد ملازمین پر مشتمل ٹیچنگ و نان ٹیچنگ سٹاف کی نمائندہ تنظیموں نے ڈائریکٹر جنرل وفاقی نظامت تعلیمات کی طرف سے تعلیمی اداروں میں یونینز اور ایسوسی ایشنز کی سرگرمیوںحالیہ لگائی جانے والی پابندی پر شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے پیر 11دسمبرتک یونیز پر پابندی کے دیئے جانے والے احکامات واپس نہ لینے کی صورت میں تمام وفاقی تعلیمی اداروں کی تالہ بندی کرنے کا عندیہ دے دیا ہے۔

نصف درجن سے زائد نمائندہ تنظیموں کے عہدیداروں نے آن لائن کو بتایا کہ ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی ای حسنات قریشی کی طرف سے 22نومبر کو وفاقی تعلیمی اداروں میںاساتذہ یونینزو دیگر کی جمہوری سرگرمیوں پر لگائی جانیوالی پابندی کے خلاف تمام نمائندہ تنظیمیں یک زبان ہیں۔

(جاری ہے)

صدر ایف جی ٹی اے ملک امیر خان ، صدرکاسا رشید خان ،صدر ایف جی سی ٹی اے صغیر میرانی ، صدر ٹیچنگ ایسوسی ایشن سردار صدیق ، جنرل سیکرٹری صداقت عباسی ، صدر فیڈریشن فار فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز عمران مغل و دیگر کے مطابق المیہ ہے کہ 423تعلیمی اداروں کی سربراہی ایک خلاف قانون تقرر پانے والے شخص کے پاس ہے۔

جس نے جمہوری دور حکومت میں وفاقی تعلیمی اداروں میں کالے قوانین لاگو کرکے آمرانہ دور کی یاد تازہ کردی ہے۔ وفاقی تعلیمی اداروں کی نمائندہ تنظیوں کے سرپرست اعلیٰ پروفیسر خالدو چیئرمین ملک امیر کے مطابق نمائندہ تنظیموں نے ڈی جی ایف ڈی اے کے حالیہ غیر قانونی اقدامات کے خلاف آج بروز جمعہ اپنیتحفظات ڈی جی کو پہنچا نے ہیں۔ ڈی جی ایف ڈی ای کی طرف سے 22نومبر کو یونینز و ایسوسی ایشنزپر پابندی کے جاری کئے گئے احکامات واپس نہ لینے کی صورت میں تمام وفاقی تعلیمی اداروں کو جام کرکے رکھ دیا جائیگا۔

صدر فیڈریشن آف گورنمنٹ ایمپلائز عمران مغل چوہدری سے ڈی جی ایف ڈی اے کے حالیہ غیر جمہوری اقدامات پر وزیر مملکت کیڈ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری سیمعاملے کا نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ایک جمہوری حکومت اور منتخب نمائندہ کی زیر سرپرستی ڈی جی ایف ڈی ای کی طرف سے تعلیمی اداروں میں کالے قوانین کبھی پروان نہیںچڑھ سکتے، وہ امید کرتے ہیں کہ وزارت کیڈ ڈی جی آفس کی جمہوریت خلاف سازشوں کہ نکیل ڈالے گی ۔۔۔۔۔