خواجہ آصف سے لند ن کے میئرصادق خان کی ملاقات

پاکستان میں معاشی حالات اور امن وامان کی صورتحال گزشتہ سالوں کی نسبت بہتر ہوئی ہے، وزیر خارجہ

جمعرات 7 دسمبر 2017 22:53

خواجہ آصف سے لند ن کے میئرصادق خان کی ملاقات
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 دسمبر2017ء) وزیر خارجہ خواجہ آصف سے لند ن کے میئرصادق خان نے جمعرات کے روز دفترخارجہ میں ملاقات کی، ملاقات کے دوران خواجہ آصف نے صادق خان کو لند ن کے میئرمنتخب ہونے پر مبارک باد دی اور کہا کہ پاکستان میں معاشی حالات حالیہ سالوں کے دوران بہتر ہوئی ہیں اورملک کے اند ر امن وامان کی صورتحال گزشتہ سالوں کی نسبت بہتر ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ خطے میں امن وامان قائم کرنے کیلئے پاکستان نے اپنا کردار اداکیا ہے ، لند ن کے میئرصادق خان نے وزیر خارجہ کو بتایا کہ لند ن ، پاکستانیوں کیلئے پڑھنے اور کام کرنے کیلئے بہترین شہر ہے، انہوںنے کہا کہ پاکستان اور برطانیہ کے درمیان تعلیمی ، ثقافتی اور تجارت کیلئے مزید مواقع موجود ہیں، لند ن کے میئرصادق خان تین روزہ دورہ پر پاکستان میں موجود ہے توقع ہے وہ وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی اور وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف اور وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ سے بھی ملاقات کرینگے۔شمیم محمود