کوئٹہ، امریکی صدر کے رویئے سے مسلمانوں کی دل آزاری ہوئی ہے ، زمرک خان اچکزئی

جمعرات 7 دسمبر 2017 22:53

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 دسمبر2017ء) عوامی نیشنل پارٹی کے پارلیمانی لیڈر انجینئر زمرک خان اچکزئی نے کہا کہ امریکی صدر کے رویئے سے مسلمانوں کی دل آزاری ہوئی ہے بیت المقدس مسلمانوں کے لئے مقدس جگہ ہے اور امریکی صدر کی جانب سے اسرائیل کے دارالخلافہ قرار دینے کی شدید الفاظ میں مذمت کر تے ہیں اور امریکہ کا حشر روس جیسا ہو گا ان خیالات کا اظہار انہوں نے ’’ آن لائن‘‘ سے بات چیت کر تے ہوئے کیا انہوںنے کہا کہ مقبوضہ بیت المقدس کے مستقبل کا فیصلہ کوئی ریاست یا صدر نہیں کرسکتا، ایسی فلسطینی ریاست کے قیام تک جس کا دارالحکومت مقبوضہ بیت القدس ہو عرب اپنے مقصد سے پیچھے نہیں ہٹیں گے کہ افسوس کی بات ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ عالمی سیاست نہیں سمجھتے، ہمیں متحد ہو کر ٹرمپ کو پیغام دینا ہے کہ وہ غلطی پر ہیں اور ہمیں ایسا کرنا چاہیے اسلام اور مسلمانوں سے متعلق ڈونلڈ ٹرمپ کے خیالات اچھے نہیں، انہوں نے کہا تھا کہ پوری دنیا سے مسلمانوں کا داخلہ بند کریں گے، میرا مشورہ ہے کہ اسلام اور مسلمانوں کے لئے ڈونلڈ ٹرمپ کو اپنے خیالات بدلنا چاہیے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ عوامی نیشنل پارٹی ایک جمہوری سوچ پر یقین رکھنی والی جماعت ہے با چاخان نے اس وقت حالات مد نظر رکھتے ہوئے امن کے لئے جدوجہد کی تھی آج ثابت ہو گیا عوامی نیشنل پارٹی کے جو تحفظات اور خدشات تھے وہ درست ثابت ہور ہے ہیں القدوس کو اسرائیل کی دارالحکومت بنانے پر امریکی صدر ٹرمپ کی پالیسی بیان سے برطانیہ، فرانس سمیت دنیا بھر اور عالم اسلام کی طرف سے شدید تنقید کی گئی امریکی صدر کی پالیسی بیان سے یہودی عیسائی کی اتحاد تو دور کی بات بلکہ آگ پر پیٹرول چھکڑکنے کے مترادف ہے امریکی صدر کی پالیسی بیان سے تمام مسلمانوں کی دل آزاری ہوئی اور بلوچستان کے عوام اس پالیسی بیان کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کر تے ہیں واضح رہے کہ عوامی نیشنل پارٹی کے پارلیمانی لیڈر زمرک خان اچکزئی نے بیت المقدوس کو اسرائیلی دارالحکومت قرار دینے کے خلاف بلوچستان اسمبلی میں تحریک التواء جمع کرا دی ۔

متعلقہ عنوان :