فیصل آباد، عمران خان کل جڑانوالہ جلسہ عام سے خطاب کریں گے
تازہ ترین : 1
فیصل آباد، عمران خان کل جڑانوالہ  جلسہ عام سے خطاب کریں گے

فیصل آباد، عمران خان کل جڑانوالہ جلسہ عام سے خطاب کریں گے

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 07 دسمبر2017ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کل فیصل آباد کی تحصیل جڑانوالہ میں جلسہ عام سے خطاب کریں گے جڑانوالہ میں کپتان کا کھلاڑی شاندار استقبال کریں گے،تمام انتظامات کو حتمی شکل دیدی گی ،صبح سے فیصل آباد کے گردونواح سے درجنوں گاڑیوں پر مشتمل بڑے بڑے قافلے جلسہ میں شرکت کیلئے روانہ ہونگے آن لائن کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان آج فیصل آباد کی تحصیل جڑانوالہ میں بے نظر پارک ریلوے گرائونڈ میں دوپہر دوبجے جلسہ عام سے خطاب کریں ترجمان وسیکرٹری اطلاعات ویسٹ پنجاب راناجاوید اشرف نے کہا کہ فیصل آباد ضلع کے عوام میں اس جلسہ کے حوالے سے جس قدر جوش و خروش پایا جارہاہے اتنا آج تک کسی لیڈر کیلئے نہیں پایا گیا 8دسمبر کو تمام راستے اور قافلے جڑانوالہ کی جانب گامزن ہوں گے ،انتظامی کمیٹیوں نے جس طرح کے اقدامات کئے ہیں وہ قابل تعریف ہی نہیں بلکہ قابل تحسین بھی ہیں ، عمران خا ن کا ایسا استقبال کیاجائے گا کہ مخالفین انگشت بدنداں رہ جائیں گے ۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 07/12/2017 - 22:50:49

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں