سول سروس کو پرکشش بنانے کی ضرورت ہے تاکہ اعلیٰ ٹیلنٹ آئے،سول سروس کسی بھی ملک کی ریڑھ کی ہڈی ہے،جنرل قمر جاوید باجوہ

ہیومن ریسورس ڈیولپمنٹ فاریوتھ آف بلوچستان،مواقع اورچیلنجزپرسیمینار،آرمی چیف کا خطا ب

جمعرات 7 دسمبر 2017 22:50

سول سروس کو پرکشش بنانے کی ضرورت ہے تاکہ اعلیٰ ٹیلنٹ آئے،سول سروس ..
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 دسمبر2017ء) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ سول سروس کو پرکشش بنانے کی ضرورت ہے تاکہ اعلیٰ ٹیلنٹ اس میں آئے،سول سروس کسی بھی ملک کی ریڑھ کی ہڈی ہے،پاک فوج میں بلوچستان کے 20ہزار بیٹے خدمات انجام دے رہے ہیں،25ہزار بلوچ طلبا اس وقت آرمی کے اسکولوں میں معیاری تعلیم حاصل کررہے ہیں،بلوچی نوجوان ملک کے دیگر علاقوں کے نوجوانوں کی طرح باصلاحیت ہیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق جمعرات کے روز آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کوئٹہ میں ہیومن ریسورس ڈیولپمنٹ فاریوتھ آف بلوچستان،مواقع اورچیلنجزپرسیمینارسے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بلوچ نوجوان کیڈٹ کالجز میں بھی تعلیم حاصل کررہے ہیں، 25ہزار بلوچ طلبا اس وقت آرمی کے اسکولوں میں معیاری تعلیم حاصل کررہے ہیں،پاک فوج میں بلوچستان کے 20ہزار بیٹے خدمات انجام دے رہے ہیں،ان بلوچ فرزندوں میں 600افسران بھی شامل ہیں،پی ایم اے کاکول میں بلوچستان کے 232 کیڈٹس زیر تربیت ہیں،فضائیہ اوربحریہ میں کام کرنیوا لے بلوچ شامل کریں تویہ تعداد کہیں زیادہ ہے۔

(جاری ہے)

آرمی چیف نے کہا کہ بلوچی نوجوان ملک کے دیگر علاقوں کے نوجوانوں کی طرح باصلاحیت ہیں،ہمارے پاس کافی وسائل ہیں صرف انسانی وسائل کو بہتر کرنیکی ضرورت ہے،سول سروس کو پرکشش بنانے کی ضرورت ہے تاکہ اعلیٰ ٹیلنٹ اس میں آئے،سول سروس کسی بھی ملک کی ریڑھ کی ہڈی ہی