حیدرآباد،ایم کیوایم پاکستان کو جلسہ فوبیا ہوگیا ہے،مصطفی کمال
میں جلسہ کروں یا ریلی نکالوں ،تو سمجھ میں آتا ہے کہ میں اپوزیشن میں ہوں ، ایم کیوایم کے تابوت میں آخری کیل ٹھونکنے کا وقت آگیا ہے ہم بیلٹ کے ذریعے ایم کیوایم کو دفن کریں گے۔ ماڈل ٹاؤن معاملے پر ہم طاہرالقادری کے ساتھ ہیں،چیئرمین پاک سرزمین پارٹی
جمعرات 7 دسمبر 2017 22:50
(جاری ہے)
لوگوں کو پینے کا صاف پانی میسر نہیں ہے۔
انہیں چاہئے تھا کہ یہ سڑکیں بناتے ، پرائمری اسکول بناتے، عوام کو سہولیات دیتے لیکن انہوں نے کچھ نہیں کیا۔انہوں نے کہاکہ ایم کیوایم پاکستان کا 8دسمبر کا جلسہ لوگوں کے خون پسینے کے پیسے سے کیا جارہا ہے۔ اصل ایم کیوایم کی 22اگست کو چائنا کٹنگ کی گئی ، ایم کیوایم کے پلاٹ پر چائنا کٹنگ کرکے لندن سے پاکستان کردیا گیا۔ ایم کیوایم پاکستان نے مینڈیٹ بھی ہتھیالیا ، انہیں پتہ ہے کہ جعلی دستاویزات پر انہوں نے سیاسی پارٹی بنائی ہے۔ انہوں نے کہاکہ مردم شماری میں شہری آبادی کم دکھانے کے باوجود کوئی ایکشن نہیں لیا گیا۔ مردم شماری میں سندھ کے لوگوں کے ساتھ زیادتی ہوئی ہے لیکن حکومت کو جھوٹی دھمکیاں بھی نہیں دی گئیں۔ انہوں نے کہا کہ لوگ اس شہر کے میئر کا نام بھی نہیں جانتے ، میئر کا نام کل پتہ چلا ہے کیونکہ انہوں نے 40کروڑ روپے ناجائز طریقے سے ہڑپ کرلئے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ مہاجروں کو پاکستان سے الگ کردیا ، ماؤں کو بیٹوں سے جدا کردیا ۔ پہلے کہتے تھے مہاجر ہتھیار اُٹھاؤ، جب وہ ایسا کرتے ہیں تو ان سے لاتعلقی اختیار کرلی جاتی ہے۔ انہوں نے کہاکہ ایم کیوایم کے تابوت میں آخری کیل ٹھونکنے کا وقت آگیا ہے۔ ہم بیلٹ کے ذریعے ایم کیوایم کو دفن کریں گے۔ اب ایم کیوایم سے کوئی رابطہ نہیں ہے ۔ جھوٹوں اور منافقوں سے رابطہ نہیں کریں گے اور نہ ہی اب ایم کیوایم نام سے کوئی رابطہ ہوگا کیونکہ وہ بانی متحدہ کی جماعت ہے۔ انہوں نے کہاکہ ماڈل ٹاؤن معاملے پر ہم طاہرالقادری کے ساتھ ہیں۔ مظلوموں کو انصاف ملنا چاہئے۔ اب پنجاب کے وزیر ماڈل ٹاؤن سانحہ کا ذمہ دار خود کے بجائے پولیس کو قرار دے رہے ہیں۔ طاہرالقادری کی ایک کال پر ہم حاضر ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ہم نے رُکنیت سازی مہم ملتوی کی ہے لیکن منسوخ نہیں کی۔ ہم اپنا رش دکھاکر ان کا رش نہیں بڑھناچاہتے۔ ان کا کہنا تھا کہ میرپور خاص، حیدرآباد اور کراچی کے ایم این ایز، ایم پی ایز، میئر، ڈپٹی میئر ان کے پاس ہیں ۔مزید اہم خبریں
-
پیرس اولمپکس: افغان کھلاڑی کا افغانستان پر پابندی کا مطالبہ
-
موبائل رجسٹریشن سسٹم ( کل ) بحال ہو جائے گا
-
آئی ایم ایف ایگزیکٹیو بورڈاجلاس کا29اپریل تک کا شیڈول جاری ‘پاکستان کا اقتصادی جائزہ شامل نہیں
-
وفاقی وزیرخزانہ محمد اورنگزیب کی واشنگٹن ڈی سی میں چینی وزیرخزانہ لان فوان سے ملاقات
-
امریکہ میں فائرنگ، 5 طلبا زخمی، ملزم فرار
-
وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی انٹرنیشنل فنانس کارپوریشن کے منیجنگ ڈائریکٹر سے ملاقات
-
چینی زبان عالمی منظر نامے میں بہت زیادہ اہمیت اختیار کرچکی،اقوام متحدہ کی چھ آفیشل زبانوں میں سے ایک ہے‘ مریم نوازشریف
-
پاکستان میں چینی زبان و ادب کی ترویج کیلئے سرکاری و نجی سطح پر ہر ممکن اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں ‘شہبازشریف
-
جناح ہائوس حملہ کیس ،بانی پی ٹی آئی کی بہنوں سمیت 34 ملزمان کی عبوری ضمانتوں میں توسیع
-
حکومت نے اخراجات کے لیے ایک ہفتے کے دوران مقامی بینکوں سے 650 ارب روپے کا قرضہ لیا. اسٹیٹ بینک
-
ضمنی انتخابات:لاہورسمیت پنجاب کے13شہروں میں موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بند رہے گی. محکمہ داخلہ پنجاب
-
ایس ایچ ا و ہڈیارہ نے سی آئی اے اہلکاروں پر منشیات فروشوں کی پشت پناہی کا الزام عائد کر دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.