امریکی اقدام کے نقصانات زیادہ ہیں خطے میں بدامنی بڑھے گی،ترجمان دفتر خارجہ

ہم مسئلے کے پرامن کے خواہاں ہیں، دنیا امریکی اقدام کی مذمت کرتی ہے، سرکاری ٹی وی پروگرام میں گفتگو

جمعرات 7 دسمبر 2017 22:50

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 دسمبر2017ء) ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا ہے کہ بیت المقدس کو اسرائیلی دارالخلافہ تسلیم کرنے کے امریکی اقدام کے نقصانات زیادہ ہیں، خطے میں بدامنی بڑھے گی ہم مسئلے کے پرامن کے خواہاں ہیں، دنیا امریکی اقوام کی مذمت کرتے ہے، ترجمان دفتر خارجہ نے سرکاری ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے امریکی صدر کے بیان کی مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ امریکی اقدامات سے خطے میں برے اثرات مرتب ہوں گے، امریکہ اپنے اس فیصلے پر نظرثانی کرے اس فیصلے کے نقصانات زیادہ ہیں اور پوری امن مسلمہ میں فیصلے سے اشتعال پیدا ہوا ہے، انہوں نے کہ اکہ امریکہ کے اس اقدام سے حالات مزید خراب ہوں گے، اور بدامنی بڑھے گی، پاکستان او آئی سی اور اقوام متحدہ کے فورسز پر اس مسئلے کو قانونی طریقے سے حل کرنے کا خواہاں ہے، امریکی اقوام کی تمام دنیا نے مذمت کی ہے، انہوں نے کہا کہ خطے میں پہلے ہی برے حالات رہے ہیں امریکہ کو غور کرنا چاہئے، اس سے مسائل کم ہونے کی بجائے مزید بڑھیں گے، انہوں نے کہا کہ او آئی سی کے سیکٹری جنرل اور دیگر حکام نے آزاد کشمیر کا دورہ کیا اور حالات کا جائزہ لیا ہم کشمیر کا مسئلہ ہر فورم پر اٹھا رہے ہیں اور کشمیر پر ہمارا موقف واضح ہے ہم اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق مسئلہ کشمیر کا پرامن حل چاہتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :