کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کی جانب سے مقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیلی دارلحکومت قبول کرنے کے فیصلے کی شدید مذمت، کینیڈین سفارت خانہ یروشلم منتقل نہ کرنے کا اعلان

muhammad ali محمد علی جمعرات 7 دسمبر 2017 22:27

کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کی جانب سے مقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیلی ..
ٹورنٹو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 07 دسمبر2017ء) کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کی جانب سے مقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیلی دارلحکومت قبول کرنے کے فیصلے کی شدید مذمت کی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے امن معاہدے کیخلاف جاتے ہوئے مقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیل کا دارلحکومت تسلیم کر لیا گیا تھا۔

(جاری ہے)

جبکہ ٹرمپ نے امریکی سفارت خانہ بھی تل ابیب سے یروشلم منتقل کرنے کا اعلان کیا تھا۔

ٹرمپ کے اس اقدام پر اب کییڈین وزیراعظم کی جانب سے ردعمل دیا گیا ہے۔ کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کی جانب سے مقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیلی دارلحکومت قبول کرنے کے فیصلے کی شدید مذمت کی گئی ہے۔ جسٹن ٹروڈو نے امریکی صدر کا فیصلہ مسترد کرتے ہوئے کینیڈین سفارت خانہ یروشلم منتقل نہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :