ووٹ ایک گواہی ہے آپ اپنے ووٹ کے ذریعہ اپنے ممبر کے انتخاب کے لئے گواہی دیتے ہیں، میئر حیدرآباد

جمعرات 7 دسمبر 2017 22:50

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 دسمبر2017ء) میئر حیدرآباد سید طیب حسین نے کہا ہے کہ ووٹ ایک گواہی ہے آپ اپنے ووٹ کے ذریعہ اپنے ممبر کے انتخاب کے لئے گواہی دیتے ہیں،لہذا ووٹ قوم کی تقدیر بدلنے کے لئے بہت قیمتی ہے اس لئے اپنے ووٹ کی اہمیت کے پیش نظر اس کا اندراج یقینی بنائیں۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے الیکشن کمیشن آف پاکستان کے زیر اہتمام قومی دن برائے ووٹران کے اندراج کی اہمیت کے حوالے سے گورنمنٹ ہائی اسکول حیدرآباد میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا،اس موقع پر ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر حیدرآباد امتیاز کلہوڑو،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ٹو شکیل ابڑو و دیگر نے بھی خطاب کیا،بعد ازاں اسکول کے طلبہ وطالبات میں تعریفی سرٹیفکٹ تقسیم کئے گئے اور حیدرآباد پریس کلب تک واک کی گئی۔

متعلقہ عنوان :