حیدر آباد، رسالہ روڈ پرڈی سی کمپائونڈ کیساتھ غیرقانونی پارکنگ قائم کرنیوالے شوپارٹس دکانداروں اورکارمالک کاباوردی پولیس اہلکار پرشدید تشدد

پولیس نے کارمالک کوگرفتار کرلیا،دکاندارمزاحمت کے بعد دکان بند کرکے فرار ہوگیا

جمعرات 7 دسمبر 2017 22:42

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 دسمبر2017ء) رسالہ روڈ پرڈی سی کمپائونڈ کے ساتھ غیرقانونی پارکنگ قائم کرنے والے شوپارٹس دکانداروں اورکارمالک کاباوردی پولیس اہلکار پرشدید تشدد،پولیس نے کارمالک کوگرفتار کرلیا،دکاندارمزاحمت کے بعد دکان بند کرکے فرار ہوگیا۔جمعرات کو رات میں رسالہ روڈ پر ڈی سی کمپائونڈ کے ساتھ شہرکی مرکزی شاہراہ کے کنارے غیرقانونی قائم کی گئی پارکنگ میں کھڑی کارکو ٹریفک پولیس اہلکار نے لفٹر کے ذریعے اٹھانے کی کوشش کی توشوپارٹس مارکیٹ کے دکانداروں نے باوردی اہلکارکو شدید تشدد کانشانہ بناتے ہوئے لہولہان کردیا،زخمی پولیس اہلکار کو سول ہسپتال حیدرآباد منتقل کیا گیا ڈاکٹروں کے مطابق اہلکار کے منہ اورسرپرگہرے زخمی آئے ہیں،واقع کے فوری بعد سٹی اورکینٹ تھانوں کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچی اور کارمالک کو حراست میں لے لیاجبکہ دکاندارکوحراست میں لینے پر شدید مزاحمت کرنے والا دکانداردکان بندکرکے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

(جاری ہے)

ٹریفک مینجمنٹ بورڈ کے 29نومبر 2016ء کے فیصلے کی روشنی میں جاری آپریشن کے دوران شہر کی تمام شاہراہوں کے کنارے غیرقانونی پارکنگ ختم کرادی گئی تھی مگر رسالہ روڈ پر ڈی سی کمپائونڈ کے ساتھ واقع ایک درجن کے قریب شوپارٹس کے دکانداراثررسوخ اوربدمعاشی کے زور پر ختم کی گئی پارکنگ کی بار بار خلاف ورزی کرکے پارکنگ قائم کردئیے ہیں اور اس کی اجازت اعلی ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن اورپولیس کے افسران سے منسوب کردیتے ہیں مگر ان افسران کی جانب سے پارکنگ کا کوئی اجازت نامہ جاری نہیں کیاگیا ہے ،گذشتہ دنوں بھی مذکورہ مارکیٹ کے دکانداروں نے پارکنگ ختم کرنے پر اینٹی انکروچمنٹ سیل کے انچارج اورعملے کو بھی سنگین نتائج کی دھمکیاں دی تھیں۔

متعلقہ عنوان :