پاکستان میں برطانوی ہائی کمیشن کا لندن کے میئر صادق خان کے اعزاز میں اپنی رہائشگاہ پر استقبالیہ کا اہتمام

صادق خان اور ان کے ہمراہ آنے والے وفد کو خوش آمدید کہتے ہیں‘ تھامس ڈریو

جمعرات 7 دسمبر 2017 22:34

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 دسمبر2017ء) پاکستان میں برطانوی ہائی کمیشن تھامس ڈریو نے لندن کے میئر صادق خان کے اعزاز میں اپنی رہائشگاہ پر جمعرات کو استقبالیہ کا اہتمام کیا۔ برطانوی ہائی کمیشن کی طرف سے جاری بیان کے مطابق برطانوی ہائی کمیشن تھامس ڈریو نے لندن کے میئر کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ وہ صادق خان اور ان کے ہمراہ آنے والے وفد کو خوش آمدید کہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ برطانوی آبادی کا دو فیصد سے زائد ان لوگوں پر مشتمل ہے جن کی جڑیں پاکستان میں ہیں، دو لاکھ سے زائد صرف لندن میں ہیں اس سے ہمارے معاشرے بالخصوص صدر مقام کی عکاسی ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ لندن میں 300 سے زائد زبانیں بولی جاتی ہیں جو دنیا کے کسی بھی دوسرے شہر میں بولی جانی والی زبانوں سے زیادہ تعداد ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اس پر ہمیں فخر ہے۔

انہوں نے کہا کہ لندن کے میئر کا دورہ ایسے وقت میں ہوا ہے جب پاکستان کی 70 ویں سالگرہ منانے کے سلسلے میں تقریبات کا انعقاد ہو رہا ہے۔ یہ دونوں ممالک کے مابین دوستی کی بھی 70 ویں سالگرہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے مشترکہ تاریخ اور مشترکہ مستقبل کے عنوان سے تصویری نمائش بھی ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ اب ہماری نظر آئندہ 70 سالوں پر ہے۔ انہوں نے کہا کہ برطانوی حکومت کا سب سے پاکستان میں سب سے بڑا ترقیاتی پروگرام چل رہا ہے اور دوسرا سب سے بڑا سفارتی مشن کام کر رہا ہے اس سے برطانیہ کے پاکستان کے مستقبل کے ساتھ وابستگی کا اظہار ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کو اپنے تعلقات سے استفادہ کرنا چاہیے۔

متعلقہ عنوان :