ہوا وے پاکستان کے زیر اہتمام دوسرے آئی سی ٹی سکلز مقابلہ کی اختتامی تقریب ،وفاقی وزیر داخلہ کی بحیثیت مہمان خصوصی شرکت

ہوا وے دنیا بھر میں ٹیکنالوجی میں سب سے آگے ہے،نائب صدر

جمعرات 7 دسمبر 2017 22:19

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 07 دسمبر2017ء) ہوا وے پاکستان کے زیر اہتمام دوسرے آئی سی ٹی سکلز مقابلہ کی اختتامی تقریب ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) کے تعاون سے جمعرات کو ایچ ای سی آڈیٹوریم اسلام آباد میں منعقد ہوئی۔ وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال اس جامع مقابلے کی اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔ وزیر داخلہ کے ہمراہ دیگر اہم شخصیات جن میں ایچ ای سی کے چیئرمین ڈاکٹر مختار احمد، ہوا وے کے نائب صدر ژوئی مان، ہوا وے پاکستان کے چیف ایگزیکٹو آفیسر چلن چون بھی دیگر کے ہمراہ موجود تھے۔

تقریب میں مقابلے میں شرکت کرنے والے تمام طلباء کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا اور 50 سرفہرست طلباء کے درمیان انعامات تقسیم کئے گئے۔ 6 سرفہرست طلباء نے شین ژن، چین میں ہونے والے بین الاقوامی فائنل مقابلے میں شرکت کے لئے کوالیفائی کیا، کو چین کی طرف سے دلچسپ انعامات بشمول موبائل فونز، ہوا وے سرٹیفیکیشن، وائوچرز اور چین میں ہوا وے ہیڈ کوارٹرز کا سپانسر دورہ کرایا جائے گا۔

(جاری ہے)

عالمی ٹیکنالوجی لیڈر ہوا وے نے اس معلوماتی مقابلے کا آغاز 15 اگست 2017ء کو کیا جو اسلام آباد، پنجاب، سندھ، بلوچستان اور کے پی کے سے تعلق رکھنے والی 22 یونیورسٹیوں سے طلباء کی ذہانت اور مہارت کے تعین پر مشتمل تھا۔ ہوا وے کی 14 مخصوص HAINA لیبس میں منعقدہ مقابلوں میں 7 ہزار سے زائد طلباء نے شرکت کی۔ نیشنل فائنل کے اختتام پر 50 طلباء میں سے 6 سرفہرست طلباء کا انتخاب کیا گیا جن کا تعلق معروف اداروں یو ای ٹی لاہور، نسٹ اسلام آباد، لاہور گیریژن یونیورسٹی اور ورچوئل یونیورسٹی سے تھا۔

اس موقع پر ہوا وے کے نائب صدر نے کہا کہ ہوا وے دنیا بھر میں ٹیکنالوجی میں سب سے آگے ہے، ہم پاکستان میں ٹیکنالوجیکل مہارتوں اور تجربات کے کلچر کو فروغ دے رہے ہیں، یہ مقابلہ پاکستانی یونیورسٹیوں میں طلباء کی صلاحیتوں کو بڑھانے پر مرکوز ہے۔ انہوں نے آئی سی ٹی مقابلہ کے جیتنے والے طلباء کو مبارکباد دی اور کہا کہ ہوا وے پاکستان میں 14 آئی سی ٹی انسٹیٹیوشنز کے قیام کی منصوبہ کے ساتھ ساتھ اوپن ایکو سسٹم کو فروغ دینے کے لئے بھی پرعزم ہے۔

گزشتہ کئی سالوں سے یہ مقابلہ طلباء کے لئے وسائل سے بھرپور پلیٹ فارم کے طور پر ابھرا ہے جو متعلقہ شعبوں میں آگے بڑھنے اور مہارت حاصل کرنے کے خواہاں ہیں۔ کوالیفائی کرنے والے طلباء کا نہ صرف قومی سطح پر اعتراف کیا جائے گا بلکہ انہیں اپنی آئی سی ٹی ہنر کو بین الاقوامی فورم پر ظاہر کرنے کا بھی موقع ملے گا۔ یہ مقابلہ پاکستان کے آئی سی ٹی کے شعبہ میں کارکردگی کے اعلیٰ معیارات کو بھی پروان چڑھائے گا۔

متعلقہ عنوان :