Live Updates

طاہر القادری کے بعد تحر یک انصاف کے چیئر مین عمران خان نے بھی اپنا کنٹینرتیاررکھنے کی ہدایت کردی‘ذرائع

جمعرات 7 دسمبر 2017 22:18

طاہر القادری کے بعد تحر یک انصاف کے چیئر مین عمران خان نے بھی اپنا کنٹینرتیاررکھنے ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 07 دسمبر2017ء) عوامی تحر یک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری کے بعد تحر یک انصاف کے چیئر مین عمران خان نے بھی اپنا کنٹینرتیاررکھنے کی ہدایت کردی ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق سانحہ ماڈل ٹائون سے متعلق جسٹس باقر نجفی کی انکوائری رپورٹ پبلک کئے جانے کے بعد پاکستان عوامی تحریک کی جانب سے دھرنا دینے کی صورت میں ان کے دھرنے میں شامل ہونے کیلئے تحر یک انصاف کے چیئر مین عمران خان نے بھی اپنے کنٹینر کی تیاری کی ہدایات جاری کر دی ہیں اور کارکنوں کو لاہور سے اسلام آباد تک سفر کیلئے تیار رہنے کا حکم دیدیا ہے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :