ْ قومی سلامتی اور ترقی تمام ریاستی اداروں کی ذمہ داری ہے ،

جمہوریت اور جمہوری اقدار پر یقین رکھتے ہیں ،بے لوث خدمت اور اخلاقی اتھارٹی کی بالادستی زیادہ اہم ہے ،فوج ایک ریاستی ادارہ ہے جس کا مقصد ملک کی خدمت کرنا ہے ،فوج اپنا کردار ادا کرتی رہے گی،بلوچستان کے 25 ہزارطلبافوج اورایف سی کے زیر انتظام اداروں میں زیر تعلیم اورصوبے کے 20ہزار نوجوان پاک فوج میںفرائض سر انجام دے رہے ہیں،ہمارامستقبل روشن اور ہمارے نوجوان اپنی ذمہ داریاں پوری کرنے کی مکمل صلاحیت رکھتے ہیں، کل کا بلوچستان قومی ترقی کی کوششوں میں مرکزی حیثیت رکھتا ہے ، ہمارے پاس وافر وسائل موجود ہیں ،ضرورت صرف انسانی وسائل کو بہتر بنانا ہے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجو ہ کا بلوچستان کے نوجوانوں کیلئے مواقعوں اورچیلنجز کے موضوع پر سیمینار سے خطاب جنرل باجوہ کا تربت میں ایم آر آئی سینٹر قائم کرنے اور پہلے سے اعلان کردہ تعلیمی اداروں کے قیام کو تیز کرنے کا بھی اعلان

جمعرات 7 دسمبر 2017 22:18

ْ قومی سلامتی اور ترقی تمام ریاستی اداروں کی ذمہ داری ہے ،
راولپنڈی /کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 07 دسمبر2017ء) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجو ہ نے کہا ہے کہ قومی سلامتی اور ترقی تمام ریاستی اداروں کی ذمہ داری ہے ، جمہوریت اور جمہوری اقدار پر یقین رکھتے ہیں ،بے لوث خدمت اور اخلاقی اتھارٹی کی بالادستی زیادہ اہم ہے ،فوج ایک ریاستی ادارہ ہے جس کا مقصد ملک کی خدمت کرنا ہے ،فوج اپنا کردار ادا کرتی رہے گی،بلوچستان کے 25 ہزارطلبافوج اورایف سی کے زیر انتظام اداروں میں زیر تعلیم اورصوبے کے 20ہزار نوجوان پاک فوج میںفرائض سر انجام دے رہے ہیں،ہمارامستقبل روشن اور ہمارے نوجوان اپنی ذمہ داریاں پوری کرنے کی مکمل صلاحیت رکھتے ہیں۔

جمعرات کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجو ہ نے کوئٹہ میں بلوچستان کے نوجوانوں کیلئے مواقعوں اورچیلنجز کے موضوع پر سیمینار سے خطاب کیا۔

(جاری ہے)

سیمینار سے میڈیا ،سول سوسائٹی اور معروف شخصیات نے بھی خطاب کیا ۔ آرمی چیف نے کہا کہ بلوچستان کے 25 ہزارطلبافوج اورایف سی کے زیر انتظام اداروں میں زیر تعلیم ہیں ،بلوچستان کے 20ہزار نوجوان پاک فوج میںفرائض سر انجام دے رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے 600 سے زائد افسران فوج میں فرائض کی انجام دہی میں مصروف ہیں،بلوچستان کے 232 کیڈٹس پی ایم اے کاکول میں تربیت حاصل کررہے ہیں،بلوچ نوجوان ایئر فورس ، نیوی اور دوسرے سیکیورٹی اداروں میں بھی کا م کر رہے ہیں ، ہمارامستقبل روشن اور ہمارے نوجوان اپنی ذمہ داریاں پوری کرنے کی مکمل صلاحیت رکھتے ہیں ،قومی سلامتی اور ترقی تمام ریاستی اداروں کی ذمہ داری ہے ۔

انہوں نے کہا کہ جمہوریت اور جمہوری اقدار پر یقین رکھتے ہیں ،بے لوث خدمت اور اخلاقی اتھارٹی کی بالادستی زیادہ اہم ہے ۔انھوںنے کہاکہ فوج ایک ریاستی ادارہ ہے جس کا مقصد ملک کی خدمت کرنا ہے ۔فوج اپنا کردار ادا کرتی رہے گی ۔ آرمی چیف نے کہا کہ کل کا بلوچستان قومی ترقی کی کوششوں میں مرکزی حیثیت رکھتا ہے ، ہمارے پاس وافر وسائل موجود ہیں ،ضرورت صرف انسانی وسائل کو بہتر بنانا ہے ۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے تربت میں ایم آر آئی سینٹر بھی قائم کرنے اور پہلے سے اعلان کردہ تعلیمی اداروں کے قیام کو تیز کرنے کا بھی اعلان کیا۔