پاکستان کی 70سالہ تاریخ میں پہلی بار پنجاب میں دیہات کی صفائی کا آغاز کیا گیا ہے،صوبائی پارلیمانی سیکرٹری

جمعرات 7 دسمبر 2017 22:18

سیالکوٹ۔7 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 دسمبر2017ء) صوبائی پارلیمانی سیکرٹری رانا محمد افضل نے کہا ہے کہ پاکستان کی 70سالہ تاریخ میں پہلی بار پنجاب میں دیہات کی صفائی کا آغاز کیا گیا ہے جس کا مقصد دیہات کو صاف ستھرا بنانے اور وہاں لوگوں کا معیار زندگی بلند کرنا ہے ان خیالات کا اظہار صوبائی پارلیمانی سیکرٹری رانا محمد افضل نے ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ ڈاکٹر فرخ نوید کے ہمراہ کلاس والا اورسوکن ونڈ ،قلعہ کالر والا میں صفائی کا جائزہ لینے کے بعد تقریبات سے خطاب کرتے ہوئے کیا رانا محمد افضل نے کہا کہ قبل ازیں ہر یونین کونسل کو ایک ایک لاکھ روپے کی گرانٹ دی گئی ہے جبکہ جلد 25,25لاکھ روپے کی گرانٹس دی جائیں گی رانا محمد افضل نے کہا کہ دیہات میں کوڑے کے ڈھیر اور رُوڑیاں ختم کی جائیں گی انہوں نے اعلان کیا کہ سوکن ونڈ اور قلعہ کالر والا کے مسائل حل کرنے کے لیئے خصوصی گرانٹس مختص کی گئی ہیں انہوں نے بتایا کہ قلعہ کالر والا کے لیئے 10کروڑ روپے کی رقم منظور ہوگئی ہے اس موقع پر ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ ڈاکٹر فرخ نوید نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دیہات میں صفائی کا انتظام مستقل بنیادوں پر ہوگا اس مقصد کے لیئے حکومت نے ہمیں 20دسمبر کی ڈیڈ لائن دی ہے تاہم ضلع سیالکوٹ میں 10دسمبر تک تمام دیہات کی صفائی یقینی بنائی جائے گی انہوں نے کہا کہ یونین کونسلز کے چئیرمین نجی طور پر بھی کسی کمپنی کو یہ کام تفویض کرسکتے ہیں انہوں نے کہا کہ یونین کونسلز کے سیکرٹریز باقاعدہ طور پر اپنے اپنے اسسٹنٹ کمشنرز کو صفائی کی تصاویر اور ویڈیوز وٹس اپ گروپس میں بھیجیں انہوں نے کہا کہ جوہڑوں پر قبضے ختم کروائے جائیں اور تجاوزات کے خلاف فوری کارروائی شروع کی جائے اس موقع پر اے ڈی سی جی توقیر کاظمی ،اے سی پسرور عمر افتخار شیرازی ،چئیرمین یونین کونسلز رانا امجد علی ،رانا حبیب الرحمان ،آصف نوید زرگر ،رانا امجد علی آف کلاسوالا اور رانا زاہد حسین ،ایس ڈی او پبلک ہیلتھ انجنیئرنگ محمد انور ،تحصیلدار چودھری محمد ارشد اور دیگر موجود تھے ۔

متعلقہ عنوان :