ڈی پی او سیالکوٹ کی جانب سے گزشتہ ماہ کی کارکردگی کا اعلان

جمعرات 7 دسمبر 2017 22:18

سیالکوٹ۔7 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 دسمبر2017ء)ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرسیالکوٹ اسد سرفراز خان نے کہا ہے کہ سیالکوٹ پولیس نے ماہ نومبر میں اپنی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے جرائم پیشہ عناصر کیخلاف بھر پورجاری خصوصی مہم میں13گینگ ہائے کی42ملزمان کو گرفتار کیا جنکی گرفتاری سے ضلع بھر کی80مقدماتکا سراغ لگا لیا گہا ہے جبکہ54نئے مقدمات درج ہوئے جن میں سرقہ ، سرقہ بالجبر اور دیگر مقدمات میں14عدد موٹر سائیکلز ،1عدد پک اپ،1عدد راس بھینس اور مال مسروقہ مالیتی 4657000/-روپے بر آمدکیا۔

مجرمان اشتہاریوں کے خلاف خصوصی مہم کے دوران129مجرمان اشتہاریوں اور362عدالتی مفروران کو گرفتار کیا ۔ضلع بھر میں ناجائز اسلحہ کے خلاف کریک ڈاؤن کے سلسلہ میںمختلف اقسام کا ناجائز اسلحہ جس میں91عددپسٹل،01عدد کلاشنکوف ، 02عدد بندوق، 08عددرائفل، 03عدد ریوالور اور927ضرب گولیاں برآمد کر کے متعلقہ تھانہ جات میں مقدمات درج کیے گئے۔

(جاری ہے)

سیالکوٹ پولیس نے ماہ نومبر میں منشیات کے خلاف کریک ڈاؤن میںچرس44کلو199گرام ،ہیروئن5کلو 797گرام ،23شرابی ،01چالو بھٹی اور385بوتل شراب برآمدکر کے مقدمات درج کیے اور ملزمان کو جیل بھجوایاہے۔

ڈی پی ا وسیالکوٹ نے مزید بتایا کہ سیالکوٹ پولیس عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لئے ہمہ وقت مصروف عمل ہے ۔انشاء اللہ ہم ضلع سیالکوٹ کو امن کا گہوارہ بناکردم لیں گے۔