جمہوری نظام میں رائے دہندگان کی اہمیت اپنی جگہ مسلمہ ہے،

عوام اپنے ووٹ کی طاقت سے اقتدار کا فیصلہ کرتے ہیں ضلعی الیکشن کمشنر کا ووٹر ز ڈے کے حوالے سے منعقدہ سیمینار سے خطاب

جمعرات 7 دسمبر 2017 22:17

سیالکوٹ۔7 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 دسمبر2017ء) ضلعی الیکشن کمشنر فصیح الدین نے کہا کہ ووٹرزڈے منانے کا مقصد ووٹ کی اہمیت، افادیت اجاگرکرنا ہے۔ جمہوری نظام میں رائے دہندگان کی اہمیت اپنی جگہ مسلمہ ہے، عوام اپنے ووٹ کی طاقت سے اقتدار کا فیصلہ کرتے ہیں۔اس وقت پاکستان میں سیاسی محاذ پر عام انتخابات کے لیے تیاریوں کا آغاز ہو چکا ہے۔

اگلے عام انتخابات کا انعقاد2018 میں ممکن ہے۔ عام انتخابات کے ذریعے ایوانِ اقتدار میں تبدیلی کسی بھی ملک اور قوم کے لیے نہایت اہمیت رکھتی ہے۔ اس عمل میں عوام کے ووٹ کا درست استعمال ضروری ہے، تاکہ ملک میں قابل اور دیانت دار حکم راں برسرِ اقتدار آئیں اور ان کی ترقی اور خوش حالی کے لیے کام کریں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں ووٹر ڈے کے حوالہ سے منعقدہ سیمینار اور واک سے خطا ب کرتے ہو ئے کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے خواتین ووٹرز کے زیادہ سے زیادہ اندراج کو یقینی بنانے کیلئے بھی ایک ملک گیر مہم کا آغاز کررکھاہے جس کے ذریعے ملک بھر سے تمام اضلاع بالخصوص جن علاقوں میں خواتین کے ووٹ کے رجحانات کم نہیں پر خصوصی توجہ مبذول کی جائے گی اور سول سوسائٹی کی تنظیموں کے ذریعے خواتین ووٹرز کے اندراج کو یقینی بنایا جائے گا جس کے لئے نادرا کا تعاون بھی حاصل کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ آئندہ سال مو جو دہ حکومت کی مدت پوری ہو رہی ہیجس کے بعد الیکشن کمیشن ساٹھ دن کے اندر انتخابات کرانے کا پابند ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بائیو میٹرکس نظام کے ذریعے جعلی ووٹ کاسٹ ہونے روکے جائیں گے اور ایسے ووٹر کو تین ماہ سے تین سال تک کی سزا ہو سکتی ہے۔ انھوں نے کہا کہ موبائل فون پر ’ایس ایم ایس‘ سروس کے ذریعے ووٹروں کو ان کے اندراج سے متعلق آگاہی دی گئی، جس کے بہتر نتائج سامنے آئے ہیں اور الیکشن سے پندرہ روز قبل بھی ’ایس ایم ایس‘ سروس کے ذریعے ووٹر کو پولنگ اسٹیشن اور اس کے اندراج سے متعلق معلومات فراہم کر دی جائیں گی۔

انھوں نے کہا کہ عام الیکشن کے لیے ووٹنگ کا عمل شفاف ہو گا، اور پولنگ اسٹیشنوں کی مانیٹرنگ کی جائے گی،الیکشن کمیشن نے عام انتخابات 2018 کے لئے ملک بھر کے پولنگ اسٹیشنز کو گوگل میپ سے منسلک کر دیا۔ الیکشن کمیشن کے مطابق ووٹرز گھر بیھٹے اپنے پولنگ اسٹیشن کی تفصیلات حاصل کر سکے گا۔

متعلقہ عنوان :