خادم پنجاب صاف دیہات پروگرام اپنی نوعیت کو منفر د پروگرام ہے،ڈپٹی کمشنرسیالکوٹ

جمعرات 7 دسمبر 2017 22:17

سیالکوٹ۔7 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 دسمبر2017ء) ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ ڈاکٹر فرخ نویدنے کہا ہے کہ خادم پنجاب صاف دیہات پروگرام اپنی نوعیت کو منفر د پروگرام ہے جس میں پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ دیہی علاقوں میں صفائی ستھرائی کا ایک جامع اور مربوط پروگرام تشکیل دیا گیا ہے پروگرام کے تحت ضلع سیالکوٹ کی 124یونین کونسلوں میں بلدیاتی نمائندوں اور عوام کے خصوصی تعاون سے ون ٹائم صفائی مہم 10دسمبر تک مکمل کرلی جائے گی۔

یہ بات انہوں نے آج تحصیل پسرور کے یونین کونسل کلاسوالہ ، سوکن ونڈ اور قلعہ کالروالہ میں صاف دیہات پروگرام کا جائزہ لینے کے سلسلہ میںعوامی اجتماعوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ پارلیمانی سیکرٹری داخلہ /ایم پی اے رانا محمد افضل، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلاننگ توقیر حیدر کاظمی، اے سی پسرور عمر شیرازی ، یوسی چیئرمین کلاسوالہ زین العابدین ، وائس چیئرمین حیفظ شیخ، یوسی چیئرمین قلعہ کالر والہ آصف نوید زرگر ، وائس چیئرمین محمد افضل بھلی ، چیئرمین یوسی سوکن ونڈ رانا حبیب اللہ ، وائس چیئرمین محمد عرفان ججہ ، ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ عبدالروف،ایس ڈی او پراونشل ہائی وے محمداویس کے علاوہ متعلقہ محکموں کے افسران اور نمائندگان بھی موجودتھے ۔

(جاری ہے)

پارلیمانی سیکرٹری داخلہ /ایم پی اے رانا محمد افضل نے کہاکہ میرا حلقہ ضلع سیالکوٹ کا پسماندہ علاقہ ہے جس کی تعمیرو ترقی کیلئے ہر ممکن وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ قلعہ کالروالہ کو ماڈل ویلیج پروگرام میں شامل کیا گیا ہے جس میں 10کروڑ روپے کی لاگت سے گلیوں اور محلوں کی پختہ تعمیر کی جائے گی اور سیوریج کے منصوبے مکمل کئے جائیں گے جبکہ سوا کروڑ روپے کی لاگت سے پینے کے صاف پانی کیلئے واٹر فلٹریشن پلانٹ بھی نصب کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ سوکن ونڈ میں ڈھائی کروڑ روپے کی لاگت سے پبلک ہیلتھ انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ کی نگرانی میں گلیو ں میں ٹف ٹائیلز اور نکاسی آب کے منصوبوں پر کا م جاری ہے اور اسی طرح کلاسوالہ یونین کونسل میں بھی کروڑوں روپے کی لاگت سے تعمیراتی کام جاری ہے ۔ انہوں نے کہاکہ صاف دیہات مہم کے دوسرے مرحلے میں تمام یونین کونسلوں میں چھ چھ سینٹری ورکرز دیئے جارہے ہیں اور ٹریکٹر اور ٹرالی مہم مہیا کی جائے گی جبکہ ہر یوسی میں ایک ماڈرن لینڈ فل سائیڈ بھی بنائی جائے گی ۔

انہوں نے کہاعوام کے تعاون اور عملی شراکت کے بغیر صاف دیہات پروگرام کو کامیاب نہیں بنایا جاسکتا ہے ،۔ انہوں نے کہاکہ صفائی نصف ایمان ہے اور ہر مسلمان کا یہ فرض ہے کہ وہ خود بھی صاف رہے اور جہاں وہ رہتا ہے اس ماحول کوبھی صا ف رکھے ۔ انہوں نے کہاکہ صاف دیہات پروگرام کے جاری ون ٹائم صفائی کیلئے ہر یوسی کو ایک ایک لاکھ روپے اضافی بھی دیئے گئے ہیںجبکہ وہ اپنی سیونگ میں سے بھی خرچ کرسکتے ہیں ۔

انہوں نے کہاکہ وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف عوام الناس کو صحت کی سہولیات گھر گھر پہنچانے کے مشن پر کوشاں ہیں تمام دیہی و بنیادی مراکز صحت اور ہسپتالوں میں صحت کی معیاری سہولیات فراہم کی جارہی ہیں اور عالمی معیار کی ادویات بھی فراہم کی جارہی ہیں ۔ قبل ازیں ڈی سی نے پسرور ڈھوڈا روڈ، خان ججہ روڈ اور سوکن ونڈ میں جاری ترقیاتی منصوبوں کا معائنہ کیااور تعمیراتی اداروں کے مقامی حکا م کو ہدایت کی کہ وہ منصوبوں میں معیار کو یقینی بنائیں اور تمام منصوبوں کو مقررہ مدت معیاد کے اندر پایہ ء تکمیل تک پہنچائیں تاکہ عوام الناس ان سے بھر پور استفاد حاصل کرسکے ۔

متعلقہ عنوان :