وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر گورنمنٹ گرلز ایلیمنٹری سکول کو ہائی کا درجہ دیدیا گیا

جمعرات 7 دسمبر 2017 22:15

وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر گورنمنٹ گرلز ایلیمنٹری سکول کو ہائی کا ..
سیالکوٹ۔7 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 دسمبر2017ء) وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی خصوصی ہدایت پر گورنمنٹ گرلز ایلیمنٹری سکول کو ہائی کا درجہ دیدیا گیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق رکن قومی اسمبلی چودھری ارمغان سبحانی نے وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف سے موضع پنوال کے مکینوں کے مطالبہ پر گورنمنٹ گرلز ایلیمنٹری سکول کو ہائی کا درجہ دلوا دیا ہے اور اس سلسلہ میں رکن قومی اسمبلی چودھری ارمغان سبحانی کے پی ایس او صوفی محمد اسحاق ، ڈپٹی ڈی او سکینڈری مبشر تنویر بٹ نے دیگر حکام کے ہمراہ مذکورہ سکول کا دورہ کیا اور ہیڈ مسٹریس محترمہ نسرین سے باقاعدہ ملاقات کی اور انہیں ایلیمنٹری سکول سے ہائی سکول کا درجہ ملنے پر آگاہ کیا اور سکول انتظامیہ کو ہدایت کی گئی کہ سکول میں اب نویں جماعت کو پڑھایا جائے اور اس سلسلہ میں طالبات کو سہولیات فراہم کی جائیں ۔

علاقہ مکینوں نے درینہ مطالبہ پورا کرنے پر وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف اور رکن قومی اسمبلی چودھری ارمغان سبحانی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے تعلیم دوست پالیسیاں جاری رکھنے کی اپیل کی ہے ۔

متعلقہ عنوان :