طاہر القادری کا دھرنا اب جلد ختم نہیں ہوگا، عوامی تحریک کے سربراہ اب جلد واپس جانے والے نہیں: عامر لیاقت کا دعوی

muhammad ali محمد علی جمعرات 7 دسمبر 2017 22:03

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 07 دسمبر2017ء) عامر لیاقت حسین کا دعوی ہے کہ طاہر القادری کا دھرنا اب جلد ختم نہیں ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کے مشہور اور متنازعہ اینکر و مذہبی اسکار عامر لیاقت حسین کی جانب سے طاہر القادری کا ساتھ دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

عامر لیاقت حسین کا کہنا ہے کہ پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ اب جلد واپس جانے والے نہیں ہیں۔ طاہر القادری ماڈل ٹاون کے شہداء کیلئے انصاف حاصل کرکے رہیں گے۔ طاہر القادری اس مرتبہ جو دھرنا دیں گے وہ اس دھرنے کو چھوڑ کر نہیں جائیں گے۔