اداکار شان نے پاکستان عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کو شیدا ٹلی اور عائشہ گلالئی کو پاکستانی سیاست کیلئے برا قرار دے دیا

muhammad ali محمد علی جمعرات 7 دسمبر 2017 21:45

اداکار شان نے پاکستان عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کو شیدا ٹلی ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 07 دسمبر2017ء) اداکار شان نے پاکستان عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کو شیدا ٹلی اور عائشہ گلالئی کو پاکستانی سیاست کیلئے برا قرار دے دیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق معروف پاکستانی اداکار شان کی جانب سے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید اور رکن قومی اسمبلی عائشہ گلالئی سے متعلق قابل اعتراض کمنٹس دیے گئے۔ شان نے میزبان کی جانب سے دونوں رہنماوں کی تصاویر دکھانے پر شیخ رشید کو شیدا ٹلی اور عائشہ گلالئی کو پاکستانی سیاست کیلئے برا قرار دے دیا۔