یونائیٹڈ بزنس گروپ آف فیڈریشن آف پاکستان ، چیمبرز اینڈ انڈسٹریز کے امیدوار میدان میں آگئے

شکارپور ، سکھر ، خیرپور، لاڑکانہ اور نواب شاہ ودیگر چیمبرس آف کامرس اینڈ انڈسٹیریز کے عہدیداروں نے حمایت کا اعلان کردیا

جمعرات 7 دسمبر 2017 21:58

․شکارپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 دسمبر2017ء) یونائیٹیڈ بزنس گروپ آف فیڈریشن آف پاکستان ، چیمبرز اینڈ انڈسٹریز کے امیدوار میدان میں آگئے ، شکارپور ، سکھر ، خیرپور، لاڑکانہ اور نواب شاہ ودیگر چیمبرس آف کامرس اینڈ انڈسٹیریز کے عہدیداروں نے حمایت کا اعلان کردیا ، ان کے ہمراہ دو سینیٹر بھی ورک میں میدان میں آگئے ،ہمارے مد مقابل گروپ کو امیدوار بھی نہیں مل رہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق یونائیٹیڈ بزنس گروپ ، فیڈریشن آف پاکستان ، چیمبر س اینڈ کامرس کے انتخاب سال 2018کے لیے میدان میں آگئے ہیں ، سینیٹر الیاس بلو راور سینیٹر حبیب خان بھی ان کے ہمراہ ورک پر نکل پڑے ہیں ، صدر کے امیدوار غضنفرعلی بلور ، وائیس پریزیڈنٹ کے امیدوار شبنم ، سینیئر وائیس پریزیڈنٹ کے امیدوار مظفر علی ودیگر عہدوں کے امیدوار کے ہمراہ اپنی پوری ٹیم کے ساتھ گذشتہ روز چیمبرس آف کامرس اینڈ انڈسٹیریزشکارپورکے صدر عبدالصمد میمن کے پاس پہنچے ، ان کے والد حاجی دھنی بخش میمن ، صوبائی وائیس پریزیڈنٹ سندھ نے یونائیٹیڈ بزنس گروپ کے اعزاز میں شکارپور کے مقامی ہوٹل میں چائے پارٹی دی اور اس سلسلے میں ایک تقریب کا انعقاد کیاگیا ، شکارپور چیمبرس آف کامرس کی جانب سے بھرپور حمایت کی یقین دہانی کرائی گئی ، اس موقعے پر غضنفر علی بلور، شبنم ظفر ، مظفر علی نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ آج ہمارے ہمراہ سکھر ، لاڑکانہ ، خیرپور ، نواب شاہ ودیگر اضلاع کے صدور ہمراہ ہیں ہمارے مد مقابل گروپ کو امیدوار بھی نہیں مل رہے ہم اس ملک میں ترقی چاہتے ہیں کیونکہ پاکستان قدرتی نعمتوں سے مالا مال ہے یہاں کی پیداوار کو اکسپورٹ کرکے ملک میں خوشحالی لائی جاسکتی ہے ، کاشتکاروں کو خوشحال بنایاجاسکتا ہے اور روزگارہ کے ذرائعے پیدا کیے جاسکتے ہیں بدقسمتی سے ہمارے حکمران ریسرچ پر توجہ نہیں دے رہے ہم حکومت کے ساتھ ملکر جدید رسرچ کے ساتھ آگے بڑھنا چاہتے ہیں ہمارے گروپ سے قبل خزانہ خالی تھا مگر اب ہمارے یہاں 10کروڑ سے زائد رقم موجود ہے ، ہم نے تاجربرادری اور انڈسٹیز کے مسائل حل کرنے کی کوشش کی پہلے سال ہم نے چند ووٹوں کی بھرتی سے جیتا تھا مگر بعد ازاں ہم نے بھاری اکثریت سے جیتا ہم ایسی پالیسیاں لائیں گے جس سے ملک و قوم کی ترقی ہوگی اور آنے والے وقت میں ہمارے مدمقابل گروپ کا نام ونشان بھی نہیں رہے گاکیونکہ بلیک میلنگ اور ذاتی مفادات کو ہم اہمیت نہیں دیں گے بلکہ عوامی مفادات ، ملکی و کاشتکاروں کی ترقی کی جانب اپنا کردار ادا کریں گے ، ابھی ابھی ہم نے سنا کہ شکارپور ماضی کا پیرس کہلاتا تھا مگر اب و ہ مختلف مسائل میں گھرا ہوا ہے ہم حاجی دھنی بخش میمن اور نذیر قریشی صاحب کو یقین دلاتے ہیں کہ آئیں آگے آپ ہونگے ہم آپ کے ساتھ ہونگے جہاں جانا چاہیں ہم وہاں آپ کے ساتھ چلیں گے اور شکارپورکے لیے اور اس کی ترقی کے لیے وقت کے حکمرانوں سے پیکج لیں گے ، غضنفر علی بلور نے مزید کہاکہ ہم سمجھتے ہیں کہ آنے والا سال 2018 ہمارے لیے مشکلات کا سال ہوگا کیونکہ نگران حکومت ہوگی اور ہمیں بہت جدوجہد کرنی ہے آگے بڑھنا ہے نئی پالیسالیاں لانی ہیں جو اکسپورٹ کے سلسلے میں انٹرنیشنل تقاضوں کے مطابق ہوں اور ریسرچ کے ذریعے جدید معیار کے ساتھ ہم آگے بڑھیں گے جس سے زرمبادلہ میں اضافہ ہوگا ،یونائیٹیڈ بزنس گروپ کے ترجمان گلزار فیروز نے بتایا کہ پاکستان بھر میں ہماری مہم جاری ہے اور ہمیں ملک بھرکے چاروں صوبوں سے حمایت حاصل ہے ، انہو ںنے مزید کہاکہ 350 ووٹر ہمارے چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹیز کے ہیں جو کہ 13 نشستوں کے لیے 29 ڈسمبر 2017پر کراچی میں اپنا ووٹ کاسٹ کریں گے ۔

متعلقہ عنوان :