میئر لندن کی پاکستان آمد خوش آئند ہے ، کراچی میں مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری اور کاروبار کے لئے وسیع مواقع موجود ہیں ، میئر کراچی

جمعرات 7 دسمبر 2017 21:56

میئر لندن کی پاکستان آمد خوش آئند ہے ، کراچی میں مختلف شعبوں میں سرمایہ ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 دسمبر2017ء) میئر کراچی وسیم اختر نے کہا ہے کہ لندن کے میئر صادق خان کی پاکستان آمد خوش آئند ہے ، کراچی میں مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری اور کاروبار کے لئے وسیع مواقع موجود ہیں ، ’’لندن از اوپن‘‘مہم میں ہم میئر لندن سے بھرپور تعاون کریں گے یہ بات انہوں نے برٹش ہائی کمیشن اسلام آباد میں جمعرات کی سہ پہر ملاقات کے موقع پر کہی، میئر کراچی وسیم اختر برٹش ہائی کمیشن اسلام آباد کی جانب سے دی گئی دعوت پر جمعرات کی سہ پہر اسلام آباد پہنچے تھے جہاں انہوں نے انتہائی خوشگوار ماحول میں میئر لندن صادق خان سے ملاقات کی اور باہمی دلچسپی کے معاملات پر گفتگو کی، میئر کراچی نے اپنی اور کراچی کے شہریوں کی جانب سے میئر لندن کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کی اور خوش آمدید کہا، انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان مضبوط سفارتی تعلقات موجود ہیں اور کئی شعبوں میں مل کر کام کرنے کے مواقع موجود ہیں، دونوں ملکوں کے درمیان معاشی اور ثقافتی سطح پر سرگرمیوں میں اضافہ کیا جاسکتا ہے، اس موقع پر میئر لندن صادق خان نے کہا کہ پاکستان میں مجھے بے انتہا احترام اور پیار ملا ہے ، کراچی پاکستان کا انتہائی اہم کاروباری مرکزہے اور اس شہر کا دورہ کرکے مجھے خوشی ہوگی، ملاقات کے بعد دونوں رہنما ایک ہی جہاز میں کراچی کے لئے روانہ ہوئے اور دوران سفر دونوں میئرز کے درمیان گفتگو کا سلسلہ جاری رہا۔

متعلقہ عنوان :