نوازشریف پنجاب کے بڑے لیڈرکے طورپرسامنے آئے ہیں،ڈاکٹرعامرلیاقت

ایم کیوایم اور پی ایس پی دونوں جماعتیں ایک ہوجائیں گی،طاہرالقادری کے اس بارکے دھرنے سے شہبازشریف نہیں بچ پائیں گے،2018ء کے انتخابات ہوتے ہوئے نظرنہیں آرہے۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعرات 7 دسمبر 2017 21:33

نوازشریف پنجاب کے بڑے لیڈرکے طورپرسامنے آئے ہیں،ڈاکٹرعامرلیاقت
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔07 دسمبر2017ء) :سینئرتجزیہ کارڈاکٹرعامر لیاقت نے اعتراف کیا ہے کہ نوازشریف پنجاب کے بڑے لیڈرکے طورپرسامنے آئے ہیں،نوازشریف کی عددی اکثریت ختم نہیں ہوئی،ایم کیوایم اور پی ایس پی دونوں جماعتیں ایک ہوجائیں گی،طاہرالقادری کے اس بارکے دھرنے سے شہبازشریف نہیں بچ پائیں گے،2018ء کے انتخابات ہوتے ہوئے نظرنہیں آرہے۔

انہوں نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں اینکرعاصمہ چوہدری سے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ بانی ایم کیوایم کاکراچی میں خاموش کردارہے۔بانی ایم کیوایم کاکردارکسی نہ کسی جلسے میں نظرآجاتاہے۔

(جاری ہے)

ایم کیوایم اور پی ایس پی دونوں جماعتیں ایک ہوجائیں گی۔کراچی کی صورتحال کی ذمہ دارایم کیوایم ہے۔انہوں نے کہاکہ 2018ء کے انتخابات ہوتے ہوئے نظرنہیں آرہے۔انہوں نے واضح کیاکہ نوازشریف کی عددی اکثریت ختم نہیں ہوئی۔

نوازشریف پنجاب کے ایک بڑے لیڈرکے طورپرسامنے آئے ہیں۔نوازشریف کے رویے سے ظاہرہوتاہے کہ وہ جیل جاناچاہتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ نوازشریف کی حکومت کوسب سے بڑااورآخری خطرہ طاہرالقادری کے دھرنے سے ہے۔طاہرالقادری کے اس بارکے دھرنے سے شہبازشریف نہیں بچ پائیں گے۔انہوں نے مزید کہاکہ عمران خان اور پی ٹی آئی کامیرے ساتھ قریبی رشتہ ہے۔