گورنربلوچستان محمد خان اچکزئی کی ہرنائی سبی ریلوے ٹریک پر کام کرنے والے مزدوروں پر حملے کی مذمت

جمعرات 7 دسمبر 2017 21:42

گورنربلوچستان محمد خان اچکزئی کی ہرنائی سبی ریلوے ٹریک پر کام کرنے ..
کوئٹہ ۔07دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 دسمبر2017ء) گورنر بلوچستان محمد خان اچکزئی نے گذشتہ روز ہرنائی سبی ریلوے ٹریک کے سیکشن ناکس تا خوست پر دہشت گردوں کی فائرنگ کے نتیجے میں کام کرنے والے مزدوروں کی شہادت پر گہرے رنج وغم کا اظہار کرتے ہوئے اس واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

(جاری ہے)

گورنر نے ریلوے کے متعلقہ حکام کی جانب سے ایسے حساس علاقے میں کام کرنے والے مزدوروں کے تحفظ کے لئے مناسب سیکیورٹی اقدامات نہ کرنے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس قسم کی دہشت گردی کی روک تھام کے لئے پہلے ہی سے فول پروف سیکیورٹی انتظامات کو یقینی بنانے کی اشد ضرورت ہے۔

انہوں نے دہشت گردی کے اس افسوسناک واقعہ پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ متاثرہ خاندانوں کو جلد از جلد انصاف فراہم کیا جائے اور محکمہ ریلوے کے مستقل ملازمین کی طرح ان مزدور شہداء کو بھی معاوضہ ادا کیا جائے۔ گورنر نے سوگوار خاندانوں سے تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے شہداء کے بلند درجات کے لئے دعا کی۔

متعلقہ عنوان :