لیسکو نے مردہ صارف کیخلاف بجلی چوری کا مقدمہ درج کر ادیا

جمعرات 7 دسمبر 2017 21:42

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 دسمبر2017ء) لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی نے مردہ صارف کے خلاف بجلی چوری کا مقدمہ درج کر ادیا ۔ ایس ڈی او اسلامیہ پارک سب ڈویژن نوید شاہنواز کی مدعیت میں تھانہ سمن آباد میں درج کرائے گئے مقدمہ میں موقف اختیار کیا گیاہے کہ مزنگ کا رہائشی میاںجلال ڈائریکٹ سپلائی سے بجلی چوری کرتے ہوئے پایا گیا ۔

(جاری ہے)

بتایاگیا ہے کہ میاں جلال دین کئی سال قبل انتقال کر چکا ہے تاہم لیسکو نے انہیں نامزد کرتے ہوئے مقدمہ درج کر ادیا ۔

متعلقہ عنوان :