الیکشن کمیشن آف پاکستان کا ووٹ کی اہمیت کو اجاگر کرنے کیلئے بلدیہ شرقی کے مرکزی دفتر سے واک کا اہتمام

ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر کراچی ایسٹ تابندہ خلیق ،رکن قومی اسمبلی محمد مزمل قریشی، چئیرمین بلدیہ شرقی معید انور، وائس چئیرمین بلدیہ شرقی عبدالرؤف خان کی شرکت

جمعرات 7 دسمبر 2017 21:38

الیکشن کمیشن آف پاکستان کا ووٹ کی اہمیت کو اجاگر کرنے کیلئے بلدیہ ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 دسمبر2017ء) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ووٹ کی اہمیت کو اجاگر کرنے کیلئے بلدیہ شرقی کے مرکزی دفتر سے ایک واک کا اہتمام کیا جس میںڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر کراچی ایسٹ تابندہ خلیق، رکن قومی اسمبلی محمد مزمل قریشی، چئیرمین بلدیہ شرقی معید انور، وائس چئیرمین بلدیہ شرقی عبدالرؤف خان کے علاوہ بلدیاتی نمائندگان اور عوام کی کثیر تعداد نے شرکت کی، واک کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے رکن قومی اسمبلی محمد مزمل قریشی، چئیرمین بلدیہ شرقی معید انور، وائس چئیرمین عبدالرؤف خان نے کہا کہ ووٹ ایک امانت ہے جس کا درست استعمال قومی فریضہ ہے جیسے جیسے دور جدت کی طرف جا رہا ہے اور میڈیا کے ذریعے آگاہی و شعور پھیل رہا ہے لوگوں کو ووٹ کی اہمیت کے بارے میں معلوم ہو رہا ہے، الیکشن کمیشن کے شکر گزار ہیں کہ انہوں نے واک کا انعقاد کیا جس کی مدد سے لوگوں میں یہ شعور بیدار ہوا کہ ووٹ کی کیا اہمیت ہے اس قسم کے پروگرام منعقد ہوتے رہیں تو ووٹ اور انتخابات کی اہمیت کو بہتر سے بہتر طریقے سے عوام تک پہنچایا جا سکتا ہے ۔