وزیر اطلاعات سندھ سید ناصر حسین شاہ کی درگاہ میو پٹھانی جانے والے زائرین کی ہلاکت پر گہرے دکھ کا اظہار

جمعرات 7 دسمبر 2017 21:38

وزیر اطلاعات سندھ سید ناصر حسین شاہ کی درگاہ میو پٹھانی جانے والے زائرین ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 دسمبر2017ء) صوبائی وزیر اطلاعات سید ناصر حسین شاہ نے ضلع ٹھٹھہ کے تعلقہ میر پور ساکرو کی ساحلی پٹی کے علاقے بہارو کے قریب گہرے سمندر میں تیز ہوائوں کے سبب میو پٹھانی درگاہ جانے والے زائرین کی کشتی ڈوبنے کے باعث جاں بحق ہونے والے زائرن کی جانوں کے نقصان پر اپنے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے انہوں نے اس واقع پر اپنے دکھ کا اظہارکرتے ہوئے لواحقین سے اپنی ہمدردی کا اظہار کیا ہے ۔

(جاری ہے)

وزیر اطلاعات سندھ نے کہا کہ وزیر اعلیٰ سندھ نے اس واقع کی متعلقہ افسران سے رپورٹ طلب کرلی ہے اور ضلعی انتظامیہ کو ریسکیو کرنے کے لئے احکامات دیتے ہوئے ضلع کے اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی ہے اور اس سلسلے میں حکومت کی جانب سے ضلعی انتظامیہ کو مکمل تعاون اور مدد فراہم کی جارہی ہے ۔

متعلقہ عنوان :