بلاول بھٹو زرداری کا لاہور کے جیالے کے بیٹے کی شہادت پر افسوس کا اظہار

جمعرات 7 دسمبر 2017 21:34

بلاول بھٹو زرداری کا لاہور کے جیالے کے بیٹے کی شہادت پر افسوس کا اظہار
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 دسمبر2017ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے لاہور کے جیالے ابرار علی تنویر کے جوان سال بیٹے عبدالمعید کی شہادت پر شدید غم اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ اپنے بیان میں پی پی پی چیئرمین نے کہا کہ وہ ابرار علی تنویر اور ان کے اہل خانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب میں جیالوں پر حملے برداشت نہیں کئے جائینگے۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پنجاب حکومت حملہ آور دہشتگردوں کو گرفتار کیوں نہیں کر رہی۔ انہوں نے کہا کہ شہباز شریف، شہید عبدالمعید کے قاتلوں کو پناہ دینے سے باز رہے۔ پی پی پی چیئرمین نے مطالبہ کیا کہ عبدالمعید کے قاتلوں کو فوری گرفتار کیا جائے اور سزا دی جائے۔