مسلم ممالک متحد ہو کر احتجاج کریں تو امریکی صدرمقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت قرار دینے کااپنا فیصلہ واپس لینے پر مجبور ہو جائیں گے،

امریکی صدر کے فیصلے کے بعد پوری دنیا کے مسلمانوں کی نظریں پاکستان پر ہیں ، اس حوالے سے پاکستان اپنا کردار ادا کرے گا وفاقی وزیر برائے ہائوسنگ اینڈ ورکس اکرم خان درانی کی صحافیوں سے گفتگو

جمعرات 7 دسمبر 2017 21:34

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 07 دسمبر2017ء) وفاقی وزیر برائے ہائوسنگ اینڈ ورکس اکرم خان درانی نے کہا ہے کہ اگر مسلم ممالک اکٹھے ہو جائیں اور احتجاج کریں تو امریکی صدر مقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت قرار دینے کا اپنا فیصلہ واپس لینے پر مجبور ہو جائیں گے، امریکی صدر کے فیصلے کے بعد پوری دنیا کے مسلمانوں کی نظریں پاکستان پر ہیں ، اس حوالے سے پاکستان اپنا کردار ادا کرے گا ۔

جمعرات کو پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اکرم خان درانی نے کہا کہ امریکی صدرکا فیصلہ افسوسناک ہے ۔ ٹرمپ کی الیکشن مہم کے دوران جن لوگوں نے ان کو سپورٹ کیا ان کے عزائم سامنے آنا شروع ہو گئے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ کی وجہ سے اسرائیل وہاں دارالحکومت بنا رہا ہے ۔

(جاری ہے)

یہ چاہتے ہیں کہ دنیا کی تباہی ہو دنیاکے سربراہان نے مل کر ایک زبان میں امریکی صدر کے اعلان کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال پر غور کرنا ہو گا ۔

انہوں نے کہا کہ مسلم ممالک کے پاس بہت وسائل ہیں ۔ ان کے وسائل مغرب استعمال کر رہا ہے ۔ اگر مسلم ممالک اس معاملے پر اکٹھے ہو جائیں گے تو امریکی صدر اپنا فیصلہ واپس لینے پر مجبور ہو جائیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ امریکی صدر کے فیصلے کے بعد پوری دنیا کے مسلمانوں کی نظریں پاکستان پر ہیں ۔ اس حوالے سے پاکستان اپنا کردار ادا کرے گا ۔ …