Live Updates

تحریک انصاف کا پیپلز پارٹی کے ساتھ اتحاد کا کوئی امکان دکھائی نہیں دیتا، صدر ٹرمپ کے فیصلے نے دنیا میں بھونچال پیدا کردیا ،

مسئلے پر پارلیمنٹ میں قومی اتفاق دکھائی دیا ، وزیر خارجہ ایوان میں موجود نہیں تھے پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کی میڈیا سے گفتگو

جمعرات 7 دسمبر 2017 21:26

تحریک انصاف کا پیپلز پارٹی کے ساتھ اتحاد کا کوئی امکان دکھائی نہیں ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 07 دسمبر2017ء) پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کا پیپلز پارٹی کے ساتھ اتحاد کا کوئی امکان دکھائی نہیں دیتا، صدر ٹرمپ کے فیصلے نے دنیا میں بھونچال پیدا کردیا ہے ، اس مسئلے پر پارلیمنٹ میں قومی اتفاق دکھائی دیا لیکن ہمارے وزیر خارجہ اس مسئلے پر اسمبلی میں موجود نہیں تھے ۔

(جاری ہے)

جمعرات کو پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ تحریک انصاف کا پیپلز پارٹی کے ساتھ اتحاد کا کوئی امکان دکھائی نہیں دیتا لیکن کئی مسئلوں پر دونوں جماعتوں میں ہم آہنگی ہو سکتی ہے ۔ پارلیمنٹ میں ہم نے ایک دوسرے کے ساتھ تعاون بھی کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ صدر ٹرمپ کے فیصلے نے دنیا میں بھونچال پیدا کر دیا ہے ۔ پوری دنیا کے سربراہوں نے اس فیصلے کی مذمت کی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اس مسئلے پر پارلیمنٹ میں آج قومی اتفاق دکھائی دیا ۔ لیکن ہمارے وزیرخارجہ اسلام آباد میں تو موجود تھے لیکن اس اہم مسئلے پر اسمبلی میں موجود نہیں تھے ۔…
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات