پا کستان برطانیہ کیساتھ قریبی تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے ، دہشت گردی کے خلاف کامیابیوں کے باعث پاکستان برطانوی سرمایہ کاروں کیلئے بہترین مقام ہے ،

برطانوی سرمایہ کار پاکستان میں سرمایہ کاری کے مواقع سے فائدہ اٹھائیں،حکومتی کاوشوں کے باعث پاکستان میں طلب سے زیادہ بجلی پیدا ہورہی ہے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی میئر لندن صادق خان سے ملاقات میں گفتگو انفراسٹرکچر ، ٹیکنالوجی اور توانائی کے شعبے میں حکومتی کامیابیاں لائق تحسین ہیں ،دورے سے پاکستان کے بارے میں غلط تاثر دور کرنے میں مدد ملی ہے ، میں اور میری ٹیم پاکستان کیساتھ اقتصادی تعلقات کی مضبوطی کیلئے کام کرے گی ، برطانیہ میں 17لاکھ پاکستانی مقیم ہیں ،پاکستانی سرمایہ کار برطانیہ میں تجارتی مواقع سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں ، صادق خان

جمعرات 7 دسمبر 2017 21:26

پا کستان برطانیہ کیساتھ قریبی تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے ، دہشت ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 07 دسمبر2017ء) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہپا کستان برطانیہ کیساتھ قریبی تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے ، دہشت گردی کے خلاف کامیابیوں کے باعث پاکستان برطانوی سرمایہ کاروں کیلئے بہترین مقام ہے ، برطانوی سرمایہ کار پاکستان میں سرمایہ کاری کے مواقع سے فائدہ اٹھائیں،حکومتی کاوشوں کے باعث پاکستان میں طلب سے زیادہ بجلی پیدا ہورہی ہے ۔

جمعرات کو وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے میئر لندن صادق خان نے ملاقات کی۔صنعت کاروں اور صحافیوں کا 25رکنی وفد بھی صادق خان کے ہمراہ تھا ۔ وزیراعظم نے میئر لندن اور ان کے وفد کا خیر مقدم کیا ۔ وزیراعظم نے کہا کہ ہر پاکستانی کو صادق خان کے لندن میئر منتخب ہونے پر فخر ہے ۔

(جاری ہے)

پاکستان برطانیہ کیساتھ قریبی تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے ، برطانیہ میں مقیم پاکستانیوں کی وجہ سے دوطرفہ تعلقات مضبوط ہوئے ہیں ۔

شاہد خاقان عباسی نے کہا پاکستان میں تجارت اور سرمایہ کاری کے بہترین مواقع ہیں ، حکومتی کاوشوں کے باعث پاکستان میں طلب سے زیادہ بجلی پیدا ہورہی ہے ،دہشت گردی کے خلاف کامیابیوں کے باعث پاکستان برطانوی سرمایہ کاروں کیلئے بہترین مقام ہے ، برطانوی سرمایہ کار پاکستان میں سرمایہ کاری کے مواقع سے فائدہ اٹھائیں ۔ اس موقع پر میئر لندن صادق خان نے کہا کہ انفراسٹرکچر ، ٹیکنالوجی اور توانائی کے شعبے میں حکومتی کامیابیاں لائق تحسین ہیں ،دورے سے پاکستان کے بارے میں غلط تاثر دور کرنے میں مدد ملی ہے ، میں اور میری ٹیم پاکستان کیساتھ اقتصادی تعلقات کی مضبوطی کیلئے کام کرے گی ۔

برطانیہ میں 17لاکھ پاکستانی مقیم ہیں ،پاکستانی سرمایہ کار برطانیہ میں تجارتی مواقع سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں ۔ صادق خان نے کہا کہ پاکستان اور برطانیہ کے تعلقات کی مضبوطی کیلئے کام کرتا رہوں گا۔